الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
101. بَابُ مَا يُخَافُ عَلَى الْأُمَّةِ مِنْ زَلِّةِ الْعَالِمِ وَجِدَالِ الْمُنَافِقِ وَغَيْرِ ذَلِكَ .
اس اُمت کے حوالے سے عالم کی لغزش، منافق کے جدال اور دیگر کن اُمور کا اندیشہ ہے؟
حدیث نمبر: 887
وَعَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنِّي أَخَافُ عَلَى أُمَّتِيَ اثْنَيْنِ: الْقُرْآنَ وَاللَّبَنَ ; أَمَّا اللَّبَنُ فَيَبْتَغُونَ الرِّيفَ، وَيَتَّبِعُونَ الشَّهَوَاتِ، وَيَتْرُكُونَ الصَّلَاةَ. وَأَمَّا الْقُرْآنُ فَيَتَعَلَّمُهُ الْمُنَافِقُونَ فَيُجَادِلُونَ بِهِ الَّذِينَ آمَنُوا".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ دَرَّاجٌ أَبُو السَّمْحِ، وَهُوَ ثِقَةٌ مُخْتَلَفٌ فِي الِاحْتِجَاجِ بِهِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ دَرَّاجٌ أَبُو السَّمْحِ، وَهُوَ ثِقَةٌ مُخْتَلَفٌ فِي الِاحْتِجَاجِ بِهِ.
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”مجھے اپنی امت کے بارے میں دو چیزوں کے حوالے سے اندیشہ ہے، قرآن اور دودھ، جہاں تک دودھ کا تعلق ہے، تو وہ اس کی شادابی تلاش کریں گے اور نفسانی خواہشات کی پیروی کریں گے اور نماز کو ترک کر دیں گے، اور جہاں تک قرآن کا تعلق ہے (تو اس کے حوالے سے یہ اندیشہ ہے) منافق اُس کا علم حاصل کریں گے، اور پھر اُس کے ذریعے ایمان والوں کے ساتھ بحث کریں گے۔“
یہ روایت امام أحمد نے (اپنی مسند میں) اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی دراج ابوسمح ہے، وہ ثقہ ہے، لیکن اُس سے استدلال کرنے کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 887]

تخریج الحدیث: «اخرجه الامام احمد فى مسنده 156/4 اورده المؤلف فى زوائد المسند 262، أخرجه مسند أحمد برقم: 16968، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 5989/3»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 887 in Urdu