🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
54. بَابُ مَا جَاءَ فِي الدُّهْنِ .
تیل کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8872
عَنْ بِشْرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ سَعِيدِ الْخَثْعَمِيِّ قَالَ: دَخَلْتُ عَلَى مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيِّ بْنِ الْحُسَيْنِ وَعِنْدَهُ ابْنُهُ فَقَالَ: هَلُمَّ إِلَى الْغَدَاءِ، فَقُلْتُ: قَدْ تَغَدَّيْتُ يَا ابْنَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ لِي: إِنَّهُ هِنْدِبَاءُ. فَقُلْتُ: يَا ابْنَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَمَا [ فِي ] الْهِنْدِبَاءِ؟ فَقَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ جَدِّي أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَا مِنْ وَرَقَةٍ مِنْ وَرَقِ الْهِنْدِبَاءِ إِلَّا وَعَلَيْهَا قَطْرَةٌ مِنْ مَاءِ الْجَنَّةِ".
ثُمَّ أَتَى بِدُهْنٍ فَقَالَ: ادَّهِنْ. فَقُلْتُ: قَدِ ادَّهَنْتُ يَا ابْنَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: إِنَّهُ الْبَنَفْسَجُ. قُلْتُ: وَمَا [ فِي ] الْبَنَفْسَجِ؟ فَقَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ جَدِّي، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ فَضْلَ الْبَنَفْسَجِ عَلَى سَائِرِ الْأَدْهَانِ كَفَضْلِ وَلَدِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ عَلَى سَائِرِ قُرَيْشٍ، وَإِنَّ فَضْلَ [ دُهْنَ ] الْبَنَفْسَجِ كَفَضْلِ الْإِسْلَامِ عَلَى سَائِرِ الْأَدْيَانِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ أَرْطَاةُ بْنُ الْأَشْعَثِ، وَهُوَ مُتَّهَمٌ بِالْوَضْعِ.
بشر بن عبداللہ بن عمرو بن سعید خثمی بیان کرتے ہیں: میں امام محمد بن علی بن حسین (یعنی امام باقر) کی خدمت میں حاضر ہوا ان کے پاس ان کے صاحبزادے بھی موجود تھے انہوں نے فرمایا: آؤ اور ناشتہ کرو میں نے کہا: اے اللہ کے رسول کے صاحبزادے! میں کھانا کھا چکا ہوں، انہوں نے فرمایا: یہ ہندباء (کاسنی) ہے میں نے عرض کی: اے اللہ کے رسول کے صاحبزادے! ہندباء (کاسنی) میں کیا خصوصیت ہے؟ انہوں نے فرمایا: میرے والد نے میرے دادا کے حوالے سے یہ بات نقل کی ہے: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”ہندباء، کے ہر ایک پتے پر جنت کے پانی کا قطرہ موجود ہوتا ہے“۔ پھر امام باقر تیل لے کے آئے (یا ان کے پاس تیل لایا گیا) تو انہوں نے فرمایا: تم تیل لگا لو میں نے عرض کی: اے اللہ کے رسول کے صاحبزادے! میں نے تیل لگایا ہوا ہے۔ انہوں نے فرمایا: یہ بنفسج (بنفشہ) ہے، میں نے کہا: بنفسج (بنفشہ) میں کیا خصوصیت ہوتی ہے؟ انہوں نے بتایا میرے والد نے میرے دادا کے حوالے سے یہ بات نقل کی ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بنفسج کو دیگر تمام تیلوں پر وہی فضیلت حاصل ہے، جو عبدالمطلب کی اولاد کو تمام قریش پر حاصل ہے، اور بنفسج کے تیل کو تمام تیلوں پر وہی فضیلت حاصل ہے، جو اسلام کو دیگر تمام ادیان پر حاصل ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ارطاۃ بن اشعث ہے، اور اس پر حدیث ایجاد کرنے کا الزام ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8872]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2892)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2892»

الحكم على الحديث:
موضوع


Majma al-Zawa'id Hadith 8872 in Urdu