الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
57. بَابُ زِينَةِ النِّسَاءِ وَاخْتِصَاصِهِنَّ بِالْحِنَّاءِ .
خواتین کی زینت اور ان کا مہندی لگانا
حدیث نمبر: 8879
عَنْ أُمِّ لَيْلَى قَالَتْ: بَايَعْنَا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَكَانَ فِيمَا أُخِذَ عَلَيْنَا:" أَنْ نَخْتَضِبَ الْغَمْسَ، وَنَمْتَشِطَ بِالْعَسَلِ، وَلَا نُعَطِّلْ أَيْدِينَا مِنْ خِضَابٍ".
وَقَالَتْ: أَمَرَنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا كَانَتْ إِحْدَانَا تَقْدِرُ أَنْ تَتَّخِذَ فِي يَدَيْهَا مَسْكَتَيْنِ مِنْ فِضَّةٍ فَإِنْ لَمْ تَقْدِرْ فَصَدَّتْ يَدَيْهَا وَلَوْ بِسَيْرٍ وَقَالَ:" لَا تَشَبَّهْنَ بِالرِّجَالِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ بِإِسْنَادٍ وَاحِدٍ عَلَى مَرَّتَيْنِ، وَفِي إِسْنَادِهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.

سیدہ ام لیلی رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں ہم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بیعت کی آپ نے ہم سے جو عہد لیا تھا اس میں یہ بات بھی تھی کہ ہم گہرا خضاب لگائیں گی اور شہد کے ساتھ کنگھی کریں گی اور اپنے ہاتھوں میں ہمیشہ مہندی لگا کے رکھیں گی۔ وہ خاتون بیان کرتی ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں یہ حکم دیا کہ جب ہم میں سے کوئی ایک عورت اس بات کی قدرت رکھتی ہو کہ اپنے ہاتھوں میں چاندی کے بنے ہوئے کنگن پہن لے (تو اسے ایسا کرنا چاہیے) اور اگر وہ اس کی قدرت نہیں رکھتی، تو وہ اپنے دونوں ہاتھوں پر مہندی لگا لے خواہ وہ سیر (نامی بوٹی) ہی کی ہو، آپ نے فرمایا: تم خواتین، مردوں کے ساتھ مشابہت اختیار نہ کرو۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں ایک ہی سند کے ساتھ دو مرتبہ نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایسا راوی ہے جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8879]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں ایک ہی سند کے ساتھ دو مرتبہ نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایسا راوی ہے جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8879]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (138/25)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8050»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 8879 in Urdu