الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
103. بَابٌ فِي الْبِدَعِ وَالْأَهْوَاءِ .
بدعتوں اور نفسانی خواہشات کا بیان
حدیث نمبر: 894
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: مَا أَتَى عَلَى النَّاسِ عَامٌ إِلَّا أَحْدَثُوا فِيهِ بِدْعَةً وَأَمَاتُوا فِيهِ سُنَّةً، حَتَّى تَحْيَا الْبِدَعُ وَتَمُوتَ السُّنَنُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: ”لوگوں پر جو بھی نیا سال آتا ہے، یہ اس میں کوئی بدعت ایجاد کر لیتے ہیں، اور کسی سنت کو ختم کر دیتے ہیں، یہاں تک کہ بدعتیں رہ جائیں گی اور سنتیں ختم ہو جائیں گی۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 894]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 894]
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن، کیونکہ اس کے تمام راوی ثقہ اور معتبر ہیں۔
Majma al-Zawa'id Hadith 894 in Urdu