الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
4. بَابُ كَيْفَ بَدَأَتِ الْإِمَامَةُ وَمَا تَصِيرُ إِلَيْهِ وَالْخِلَافَةُ وَالْمُلْكُ .
امامت کا آغاز کیسے ہو گا، اور پھر یہ کس طرف جائے گی، خلافت اور ملوکیت کا بیان
حدیث نمبر: 8963
عَنْ أَبِي ثَعْلَبَةَ الْخُشَنِيِّ قَالَ: لَقِيتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ ادْفَعْنِي إِلَى رَجُلٍ حَسَنِ التَّعْلِيمِ، فَدَفَعَنِي إِلَى أَبِي عُبَيْدَةَ بْنِ الْجَرَّاحِ ثُمَّ قَالَ:" قَدْ دَفَعْتُكَ إِلَى رَجُلٍ يُحْسِنُ تَعْلِيمَكَ وَأَدَبَكَ".
فَأَتَيْتُ وَهُوَ وَبَشِيرُ بْنُ سَعْدٍ أَبُو النُّعْمَانِ يَتَحَدَّثَانِ فَلَمَّا رَأَيَانِي سَكَتَا فَقُلْتُ: يَا أَبَا عُبَيْدَةَ وَاللَّهِ مَا هَكَذَا حَدَّثَنِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: فَاجْلِسْ حَتَّى نُحَدِّثَكَ فَقَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ فِيكُمُ النُّبُوَّةَ ثُمَّ تَكُونُ خِلَافَةً عَلَى مِنْهَاجِ النُّبُوَّةِ ثُمَّ تَكُونُ مُلْكًا وَجَبْرِيَّةً".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ رَجُلٌ لَمْ يُسَمَّ وَرَجُلٌ مَجْهُولٌ أَيْضًا.

سیدنا ابوثعلبہ خشنی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میری ملاقات نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ہوئی میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! مجھے کسی ایسے شخص کے سپرد کیجئے جو اچھی طرح تعلیم دیتا ہو، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے سیدنا ابوعبیدہ بن جراح رضی اللہ عنہ کے حوالے کر دیا اور پھر ارشاد فرمایا: میں نے تمہیں ایک ایسے شخص کے حوالے کیا ہے جو تمہیں اچھے طریقے سے تعلیم دے گا، اور تمہاری اچھی تربیت کرے گا۔ سیدنا ابوثعلبہ خشنی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں آیا تو اس وقت سیدنا ابوعبیدہ رضی اللہ عنہ، سیدنا ابونعمان بشیر بن سعد رضی اللہ عنہ کے ساتھ بات چیت کر رہے تھے جب ان دونوں نے مجھے دیکھا تو وہ دونوں خاموش ہو گئے میں نے کہا: اے سیدنا ابوعبیدہ! اللہ کی قسم! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے، تو مجھے اس طرح بیان نہیں کیا تھا انہوں نے فرمایا: تم بیٹھ جاؤ! ہم تمہیں بیان کرتے ہیں: پھر انہوں نے بتایا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”تمہارے درمیان نبوت ہو گی پھر نبوت کی منہاج پر خلافت ہو گی اور پھر بادشاہت اور آمریت ہو گی“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے جس کا نام بیان نہیں کیا گیا اور ایک راوی مجہول بھی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 8963]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے جس کا نام بیان نہیں کیا گیا اور ایک راوی مجہول بھی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 8963]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (368)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 368»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 8963 in Urdu