🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
6. بَابُ الْخِلَافَةِ فِي قُرَيْشٍ وَالنَّاسُ تَبَعٌ لَهُمْ .
خلافت کا قریش میں ہونا اور لوگوں، ان کے پیروکار ہونا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8981
وَعَنْ سَيَّارِ بْنِ سَلَامَةَ أَبِي الْمِنْهَالِ قَالَ: دَخَلْتُ مَعَ أَبِي عَلَى أَبِي بَرْزَةَ وَإِنَّ فِي أُذُنِي لَقُرْطَيْنِ وَأَنَا غُلَامٌ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الْأُمَرَاءُ مِنْ قُرَيْشٍ" ثَلَاثًا" مَا فَعَلُوا ثَلَاثًا: مَا حَكَمُوا فَعَدَلُوا، وَاسْتُرْحِمُوا فَرَحِمُوا، وَعَاهَدُوا فَوَفَوْا، فَمَنْ لَمْ يَفْعَلْ ذَلِكَ مِنْهُمْ فَعَلَيْهِ لَعْنَةُ اللَّهِ وَالْمَلَائِكَةِ وَالنَّاسِ أَجْمَعِينَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى أَتَمُّ مِنْهُ وَفِيهِ قِصَّةٌ، وَالْبَزَّارُ وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ، خَلَا سُكَيْنَ بْنَ عَبْدِ الْعَزِيزِ وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیار بن سلامہ ابومنہال بیان کرتے ہیں: میں اپنے والد کے ساتھ سیدنا ابوبرزہ رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوا میرے کان میں دو بالیاں تھیں میں لڑکا تھا انہوں نے یہ بات بیان کی کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے ”حکمران قریش میں سے ہوں گے“ یہ بات آپ نے تین مرتبہ ارشاد فرمائی: (اور پھر فرمایا:) ”جب تک وہ لوگ تین کام کریں گے فیصلہ کرتے ہوئے عدل سے کام لیں گے، جب ان سے رحم مانگا جائے، تو رحم کریں گے اور جب عہد کریں گے، تو اس کو پورا کریں گے ان میں سے جو شخص ایسا نہیں کرے گا اس پر اللہ تعالیٰ، فرشتوں اور انسانوں سب کی لعنت ہو گی“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ امام ابویعلیٰ نے اسے زیادہ مکمل روایت کے طور پر نقل کیا ہے جس میں پورا واقعہ مذکور ہے امام بزار نے بھی اسے نقل کیا ہے امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف سکین بن عبدالعزیز کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 8981]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1853) اخرجه ابو يعلي فى المسند (3645) اخرجه احمد فى المسند (421/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 19283»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 8981 in Urdu