🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
7. بَابٌ فِي الْعَدْلِ وَالْجَوْرِ .
انصاف اور ظلم کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8998
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" السُّلْطَانُ ظِلُّ اللَّهِ فِي الْأَرْضِ يَأْوِي إِلَيْهِ كُلُّ مَظْلُومٍ مِنْ عِبَادِهِ، فَإِنْ عَدَلَ كَانَ لَهُ الْأَجْرُ وَكَانَ - يَعْنِي عَلَى الرَّعِيَّةِ الشُّكْرُ - وَإِنْ جَارَ أَوْ حَافَ أَوْ ظَلَمَ كَانَ عَلَيْهِ الْوِزْرُ وَعَلَى الرَّعِيَّةِ الصَّبْرُ، وَإِذَا حُورِبَ الْوُلَاةُ قَحَطَتِ السَّمَاءُ، وَإِذَا مُنِعَتِ الزَّكَاةُ هَلَكَتِ الْمَوَاشِي، وَإِذَا ظَهَرَ الزِّنَا ظَهَرَ الْفَقْرُ وَالْمَسْكَنَةُ، وَإِذَا أَخَفَرَتِ الذِّمَّةُ أُدِيلَ الْكُفَّارُ" أَوْ كَلِمَةٌ نَحْوَهَا.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ سَعِيدُ بْنُ سِنَانٍ أَبُو مَهْدِيٍّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”سلطان زمین میں اللہ کا سایہ ہوتا ہے جس کی طرف اللہ کے بندوں میں سے ہر مظلوم شخص پناہ کے لئے آتا ہے اگر وہ (حکمران) عدل سے کام لے گا، تو اسے اجر ملے گا، اور وہ ہو گا (راوی کہتے ہیں: یعنی رعایا پر) شکر لازم ہو گا، اور اگر وہ ستم کرے یا زیادتی کرے یا ظلم کرے، تو اس کا وبال اس پر ہو گا، اور رعایا پر صبر کرنا لازم ہو گا، اور جب حکمرانوں کے ساتھ جنگ کی جائے، تو آسمان سے قحط نازل ہوتا ہے، جب زکوۃ ادا نہ کی جائے، تو مویشی ہلاک ہو جاتے ہیں جب زنا ظاہر ہوتا ہے، تو غربت اور مسکینی ظاہر ہوتی ہے، اور جب ذمہ کی خلاف ورزی کی جاتی ہے، تو کفار کو غلبہ عطا کر دیا جاتا ہے۔ (راوی کہتے ہیں: یا اس کی مانند کوئی اور کلمہ ہے)“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی سعید بن سنان ابومہدی ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 8998]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1590)، أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 4188، وأخرجه الأموال لابن زنجويه برقم: 32»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً


Majma al-Zawa'id Hadith 8998 in Urdu