🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
105. بَابٌ فِي الْقِصَصِ .
قصے بیان کرنے کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 901
وَعَنِ الْحَارِثِ بْنِ مُعَاوِيَةَ أَنَّهُ رَكِبَ إِلَى عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ يَسْأَلُهُ عَنْ ثَلَاثِ خِلَالٍ. قَالَ: فَقَدِمَ الْمَدِينَةَ فَسَأَلُهُ عُمَرُ: مَا أَقْدَمَكَ؟ قَالَ: لِأَسْأَلَكَ عَنْ ثَلَاثِ خِلَالٍ. قَالَ: وَمَا هِيَ؟ قَالَ: رُبَّمَا كُنْتُ أَنَا وَالْمَرْأَةُ فِي بِنَاءٍ ضَيِّقٍ فَتَحْضُرُ الصَّلَاةُ، فَإِنْ صَلَّيْتُ أَنَا وَهِيَ كَانَتْ بِحِذَائِي، فَإِنْ صَلَّتْ خَلْفِي خَرَجَتْ مِنَ الْبِنَاءِ. قَالَ: تَسْتُرُ بَيْنَكَ وَبَيْنَهَا بِثَوْبٍ، ثُمَّ تُصَلِّي بِحِذَائِكَ إِنْ شِئْتَ، وَعَنِ الرَّكْعَتَيْنِ بَعْدَ الْعَصْرِ. قَالَ: نَهَانِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنْهُمَا. قَالَ: وَعَنِ الْقِصَصِ. قَالَ: مَا شِئْتَ - كَأَنَّهُ كَرِهَ أَنْ يَمْنَعَهُ -. قَالَ: إِنَّمَا أَرَدْتُ أَنْ أَنْتَهِيَ إِلَى قَوْلِكَ، قَالَ: أَخْشَى عَلَيْكَ أَنْ تَقُصَّ فَتَرْتَفِعَ فِي نَفْسِكَ، ثُمَّ تَقُصُّ فَتَرْتَفِعَ فِي نَفْسِكَ، حَتَّى يُخَيَّلَ إِلَيْكَ أَنَّكَ فَوْقَهُمْ بِمَنْزِلَةِ الثُّرَيَّا، فَيَضَعَكَ اللَّهُ تَحْتَ أَقْدَامِهِمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ بِقَدْرِ ذَلِكَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْحَارِثُ بْنُ مُعَاوِيَةَ الْكِنْدِيُّ ؛ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَرَوَى عَنْهُ غَيْرُ وَاحِدٍ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ مِنْ رِجَالِ الصَّحِيحِ.
حارث بن معاویہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے: وہ سوار ہو کر سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے پاس گئے تاکہ اُن سے تین چیزوں کے بارے میں دریافت کریں، راوی بیان کرتے ہیں: جب وہ مدینہ منورہ آئے، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے ان سے دریافت کیا: تم کیوں آئے ہو؟ انہوں نے جواب دیا: اس لئے تاکہ میں آپ سے تین چیزوں کے بارے میں دریافت کروں، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: وہ کیا ہیں؟ حارث نے کہا: بعض اوقات میں اور ایک عورت کسی تنگ جگہ پر موجود ہوتے ہیں، نماز کا وقت ہو جاتا ہے، اگر میں اور وہ دونوں نماز ادا کرتے ہیں، تو وہ میرے بالکل برابر ہوتی ہے، اور اگر وہ مجھ سے پیچھے نماز ادا کرے، تو وہ عمارت سے باہر ہو جاتی ہے، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تم کسی کپڑے کے ذریعے اپنے اور اُس کے درمیان پردہ ڈال لینا، پھر اگر تم چاہو تو وہ تمہارے برابر کھڑی ہو کر نماز ادا کر سکے گی، حارث نے دریافت کیا: عصر کے بعد کی دو رکعات (کے بارے میں، میں دریافت کرنا چاہتا ہوں) سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے ان سے منع کیا ہے (راوی نے دریافت کیا:) قصے بیان کرنے (کے بارے میں، میں دریافت کرنا چاہتا ہوں) سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: جو تم چاہو! (یعنی تم قصے بیان کر سکتے ہو) گویا انہوں نے اس بات کو ناپسندیدہ قرار دیا کہ انہیں اس سے منع کر دیں، حارث نے کہا: میں نے یہ ارادہ کیا تھا کہ میں آپ کے قول کی پیروی کروں گا، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”مجھے تمہارے بارے میں یہ اندیشہ ہے کہ جب تم قصہ بیان کرو گے (یعنی وعظ کرو گے) تو تم خود کو بڑا سمجھو گے، پھر تم قصہ بیان کرو گے تو خود کو (مزید) بلند سمجھو گے، یہاں تک کہ تمہیں یہ محسوس ہو گا کہ تم ان لوگوں سے اتنے بلند ہو، جتنا ثریا ستارہ بلند ہوتا ہے، تو قیامت کے دن اسی مقدار کے حوالے سے اللہ تعالیٰ تمہیں اُن لوگوں کے قدموں کے نیچے رکھ دے گا۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، حارث بن معاویہ کندی نامی راوی کو ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے، ایک سے زیادہ افراد نے اس سے روایت نقل کی ہے، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال میں سے ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 901]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 112، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 1433، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 1275»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔


Majma al-Zawa'id Hadith 901 in Urdu