🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
12. بَابٌ فِيمَنْ وَلِيَ شَيْئًا .
اس شخص کا بیان جو کسی چیز کا نگران بنتا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9041
وَعَنْ قَيْسِ بْنِ عَاصِمٍ، عَنْ أَبِيهِ أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ بَعَثَ إِلَيْهِ يَسْتَعِينُ بِهِ عَلَى بَعْضِ الصَّدَقَةِ فَأَبَى أَنْ يَعْمَلَ لَهُ، ثُمَّ قَالَ: إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" إِذَا كَانَ يَوْمُ الْقِيَامَةِ أُمِرَ بِالْوَالِي فَيُوقَفُ عَلَى جِسْرِ جَهَنَّمَ، فَيَأْمُرُ اللَّهُ الْجِسْرَ فَيَنْتَفِضُ انْتِفَاضَةً فَيَزُولُ كُلُّ عَظْمٍ مِنْهُ مِنْ مَكَانِهِ [ ثُمَّ يَأْمُرُ اللَّهُ الْعِظَامَ فَتَرْجِعُ إِلَى مَكَانِهِ ] ثُمَّ يَسْأَلُهُ، فَإِنْ كَانَ [ لِلَّهِ ] مُطِيعًا اجْتَبَذَهُ، فَأَعْطَاهُ كِفْلَيْنِ مِنَ الْأَجْرِ، وَإِنْ كَانَ [ لِلَّهِ ] عَاصِيًا خَرَقَ بِهِ الْجِسْرُ فَهَوَى فِي جَهَنَّمَ سَبْعِينَ خَرِيفًا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
وَقَدْ تَقَدَّمَتْ أَحَادِيثُ مِنْ نَحْوِ هَذَا فِي الْأَحْكَامِ.
قیس بن عاصم اپنے والد کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں: سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے انہیں (یعنی ان کے والد کو) کسی جگہ سے صدقات وصول کرنے کے لئے بھیجا تو انہوں نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے لئے یہ کام کرنے سے انکار کر دیا پھر انہوں نے یہ بات بیان کی کہ انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”قیامت کے دن والی کے بارے میں حکم دیا جائے گا اسے جہنم کے پل پر کھڑا کر دیا جائے گا اللہ تعالیٰ پل کو حکم دے گا وہ ہلے گا، تو اس شخص کی ہر ایک ہڈی اپنی جگہ سے ہٹ جائے گی پھر اللہ تعالیٰ ان ہڈیوں کو حکم دے گا وہ دوبارہ اپنی جگہ پر واپس چلی جائیں گی، پھر اللہ تعالیٰ اس سے حساب لے گا، اگر وہ شخص اللہ تعالیٰ کا فرمانبردار ہو گا، تو اللہ تعالیٰ اسے بچا لے گا، اور اسے اجر کے دو کفل عطا کرے گا، اور اگر وہ شخص اللہ تعالیٰ کا نافرمان ہو گا، تو پل اسے نیچے گرا دے گا، اور وہ شخص ستر سال تک جہنم میں گرتا رہے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایسا راوی ہے جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ اس نوعیت کی کچھ احادیث اس سے پہلے احکام سے متعلق باب میں گزر چکی ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9041]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (175/17)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف


Majma al-Zawa'id Hadith 9041 in Urdu