🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
12. بَابٌ فِيمَنْ وَلِيَ شَيْئًا .
اس شخص کا بیان جو کسی چیز کا نگران بنتا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9046
وَعَنْ ثَوْبَانَ مَوْلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: لَعَلَّكَ أَنْ يُنْسَأَ فِي أَجْلِكَ حَتَّى تُؤَمَّرَ عَلَى عَشْرَةٍ حِينَ يَسْكُنُ النَّاسُ الْكَفُورَ فَإِيَّاكَ أَنْ تُؤَمَّرَ عَلَى عَشْرَةٍ فَمَا فَوْقَ ذَلِكَ، فَإِنَّهُ لَا يُقَامُ أَحَدٌ عَلَى عَشْرَةٍ فَمَا فَوْقَ ذَلِكَ إِلَّا أَتَى اللَّهَ مَغْلُولَةً يَدُهُ إِلَى عُنُقِهِ، لَا يَفُكُّهُ مِنْ غِلِّهِ ذَلِكَ إِلَّا الْعَدْلُ إِنْ كَانَ عَدَلَ بَيْنِهِمْ وَلَا تُعَمِّرَنَّ الْكَفُورَ فَإِنَّ عَامِرَ الْكَفُورِ كَعَامِرِ الْقُبُورِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ عَنْ شَيْخِهِ مَسْلَمَةَ بْنِ رَجَاءٍ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے غلام ہیں وہ فرماتے ہیں: ہو سکتا ہے کہ تمہاری عمر زیادہ ہو اور تم دس آدمیوں کے امیر بن جاؤ ایسی جگہ جہاں لوگ آبادی سے ہٹ کے رہتے ہوں، تو تم دس یا اس سے زیادہ لوگوں کے امیر بننے سے بچنے کی کوشش کرنا کیونکہ جس بھی شخص کو دس آدمیوں یا اس سے زیادہ آدمیوں کا امیر بنایا جائے، جب وہ اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں حاضر ہو گا، تو اس کا ہاتھ بندھا ہوا ہو گا اس نے جو زیادتی کی ہوئی ہو گی وہ اسے نہیں چھڑوائے گی۔ صرف عدل اسے چھڑوا سکے گا، اگر اس نے لوگوں کے درمیان عدل کیا ہوا ہو گا اور تم آبادی سے ہٹ کر موجود جگہ کو ہرگز آباد نہ کرنا، کیونکہ آبادی سے ہٹ کر موجود جگہ کو آباد کرنے والا شخص، قبروں کو آباد کرنے والے کی مانند ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں اپنے استاد مسلمہ بن رجاء کے حوالے سے نقل کی ہے۔ اور میں اس سے واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9046]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 9046 in Urdu