🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
26. بَابُ إِكْرَامِ السُّلْطَانِ .
سلطان کی عزت افزائی کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9085
عَنْ أَبِي بَكْرَةَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنْ أَكْرَمَ سُلْطَانَ اللَّهِ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - فِي الدُّنْيَا أَكْرَمَهُ اللَّهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، وَمَنْ أَهَانَ سُلْطَانَ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - فِي الدُّنْيَا أَهَانَهُ اللَّهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ".
قُلْتُ: رَوَى التِّرْمِذِيُّ مِنْهُ:" مَنْ أَهَانَ" دُونَ:" مَنْ أَكْرَمَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ بِاخْتِصَارٍ وَزَادَ فِي أَوَّلِهِ:" الْإِمَامُ ظِلُّ اللَّهِ فِي الْأَرْضِ". وَرِجَالُ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص دنیا میں اللہ کے سلطان کی عزت افزائی کرے گا اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اس شخص کی عزت افزائی کرے گا، اور جو شخص دنیا میں اللہ کے مقرر کردہ سلطان کی اہانت کرے گا قیامت کے دن اللہ تعالیٰ اس کی اہانت کرے گا“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں
یہ روایت امام ترمذی نے نقل کی ہے۔ لیکن انہوں نے اس میں سے صرف اہانت والا حصہ نقل کیا ہے عزت افزائی والا حصہ نقل نہیں کیا ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ امام طبرانی نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔ انہوں نے اس کے آغاز میں یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”امام زمین میں اللہ کا سایہ ہوتا ہے“۔ امام أحمد کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9085]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (42/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 19920»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 9085 in Urdu