🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
28. بَابُ لُزُومِ الْجَمَاعَةِ وَالنَّهْيِ عَنِ الْخُرُوجِ عَنِ الْأُمَّةِ وَقِتَالِهِمْ .
جماعت کے ساتھ رہنا، امت سے خروج اور ان سے جنگ کرنے کی ممانعت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9128
عَنْ رِبْعَيِّ بْنِ خِرَاشٍ قَالَ: انْطَلَقْتُ إِلَى حُذَيْفَةَ بِالْمَدَائِنِ لَيَالِيَ سَارَ النَّاسُ إِلَى عُثْمَانَ فَقَالَ: يَا رِبْعَيُّ مَا فَعَلَ قَوْمُكَ؟ قَالَ: قُلْتُ: عَنْ أَيِّهِمْ تَسْأَلُ؟ قَالَ: مَنْ خَرَجَ مِنْهُمْ إِلَى هَذَا الرَّجُلِ. قَالَ: فَسَمَّيْتُ رِجَالًا مِمَّنْ خَرَجَ إِلَيْهِ. فَقَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنْ فَارَقَ الْجَمَاعَةَ وَاسْتَذَلَّ الْإِمَارَةَ لَقِيَ اللَّهَ وَلَا وَجْهَ لَهُ عِنْدَهُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
ربعی بن خراش بیان کرتے ہیں: میں سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ کے پاس مدائن آیا یہ ان دنوں کی بات ہے، جب لوگ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔ سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اے ربعی تمہاری قوم کا کیا معاملہ ہے؟ میں نے کہا: آپ ان میں سے کس کے بارے میں دریافت کر رہے ہیں؟ انہوں نے فرمایا: ان میں سے جو لوگ نکل کر ان صاحب کی طرف گئے ہیں ربعی کہتے ہیں: میں نے کچھ ایسے افراد کا نام لیا جو نکل کر ان کی طرف گئے ہیں، تو سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ نے بتایا میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص جماعت سے علیحدگی اختیار کرتا ہے، اور امیر کو ذلیل کرنے کی کوشش کرتا ہے وہ اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں ایسی حالت میں حاضر ہو گا کہ اللہ تعالیٰ کے سامنے اس کا کوئی چہرہ نہیں ہو گا (یا اسے کوئی اجر نہیں ملے گا)“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9128]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (387/5)، أخرجه صحيح مسلم برقم: 2934، وأخرجه مسند أحمد برقم: 22772»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 9128 in Urdu