🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
29. بَابُ لَا طَاعَةَ فِي مَعْصِيَةٍ .
معصیت کے بارے میں، (حاکم وقت یا امیر کی) اطاعت نہیں ہو گی
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9151
وَعَنْ أَبِي عُتْبَةَ الْخَوْلَانِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا تُحْرِجُوا أُمَّتِي - ثَلَاثَ مَرَّاتٍ - اللَّهُمَّ مَنْ أَمَرَ أُمَّتِي بِمَا لَمْ تَأْمُرْهُمْ بِهِ فَإِنَّهُمْ مِنْهُ فِي حِلٍّ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَفِيهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوعتبہ خولانی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم نے ارشاد فرمایا: ”تم میری امت کو حرج میں مبتلا نہ کرنا“۔ یہ بات آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تین مرتبہ ارشاد فرمائی اور پھر یہ فرمایا: ”اے اللہ! جو شخص میری امت کو کوئی ایسا حکم دے، جو حکم تو نے انہیں نہ دیا ہو، تو وہ لوگ اس شخص کی طرف سے آزاد ہوں گے (کہ اس کا وہ حکم نہ مانیں)“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابراہیم بن محمد بن زیاد ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9151]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1598)، أخرجه مسند البزار برقم: 3761»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 9151 in Urdu