الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
39. بَابٌ فِي أَئِمَّةِ الظُّلْمِ وَالْجَوْرِ وَأَئِمَّةِ الضَّلَالَةِ .
ظلم کرنے والے حکمران اور گمراہی والے حکمران
حدیث نمبر: 9199
وَعَنْ أَبِي قُبَيْلٍ عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ أَبِي سُفْيَانَ أَنَّهُ صَعِدَ الْمِنْبَرَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ فَقَالَ عِنْدَ خُطْبَتِهِ: إِنَّمَا الْمَالُ مَالُنَا وَالْفَيْءُ فَيْئُنَا فَمَنْ شِئْنَا أَعْطَيْنَاهُ وَمَنْ شِئْنَا مَنَعْنَاهُ فَلَمْ يُجِبْهُ أَحَدٌ، فَلَمَّا كَانَ فِي الْجُمُعَةِ الثَّانِيَةِ قَالَ مِثْلَ ذَلِكَ فَلَمْ يُجِبْهُ أَحَدٌ، فَلَمَّا كَانَ فِي الْجُمُعَةِ الثَّالِثَةِ قَالَ مِثْلَ مَقَالَتِهِ فَقَامَ إِلَيْهِ رَجُلٌ مِمَّنْ حَضَرَ الْمَسْجِدَ فَقَالَ: كَلَّا إِنَّمَا الْمَالُ مَالُنَا وَالْفَيْءُ فَيْئُنَا فَمَنْ حَالَ بَيْنَنَا وَبَيْنَهُ حَاكَمْنَاهُ إِلَى اللَّهِ بِأَسْيَافِنَا، فَنَزَلَ مُعَاوِيَةُ فَأَرْسَلَ إِلَى الرَّجُلِ فَأَدْخَلَهُ، فَقَالَ الْقَوْمُ: هَلَكَ الرَّجُلُ ثُمَّ دَخَلَ النَّاسُ فَوَجَدُوا الرَّجُلَ مَعَهُ عَلَى السَّرِيرِ فَقَالَ مُعَاوِيَةُ لِلنَّاسِ: إِنَّ هَذَا أَحْيَانِي أَحْيَاهُ اللَّهُ، سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" سَيَكُونُ بَعْدِي أُمَرَاءُ يَقُولُونَ وَلَا يُرَدُّ عَلَيْهِمْ، يَتَقَاحَمُونَ فِي النَّارِ كَمَا تَتَقَاحَمُ الْقِرَدَةُ".
وَإِنِّي تَكَلَّمْتُ أَوَّلَ جُمُعَةٍ فَلَمْ يَرُدَّ عَلَيَّ أَحَدٌ فَخَشِيتُ أَنْ أَكُونَ مِنْهُمْ، ثُمَّ تَكَلَّمْتُ فِي الْجُمُعَةِ الثَّانِيَةِ فَلَمْ يَرُدَّ أَحَدٌ فَقُلْتُ فِي نَفْسِي: إِنِّي مِنَ الْقَوْمِ، ثُمَّ تَكَلَّمْتُ فِي الْجُمُعَةِ الثَّالِثَةِ فَقَامَ هَذَا الرَّجُلُ فَرَدَّ عَلَيَّ فَأَحْيَانِي أَحْيَاهُ اللَّهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ وَأَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
وَإِنِّي تَكَلَّمْتُ أَوَّلَ جُمُعَةٍ فَلَمْ يَرُدَّ عَلَيَّ أَحَدٌ فَخَشِيتُ أَنْ أَكُونَ مِنْهُمْ، ثُمَّ تَكَلَّمْتُ فِي الْجُمُعَةِ الثَّانِيَةِ فَلَمْ يَرُدَّ أَحَدٌ فَقُلْتُ فِي نَفْسِي: إِنِّي مِنَ الْقَوْمِ، ثُمَّ تَكَلَّمْتُ فِي الْجُمُعَةِ الثَّالِثَةِ فَقَامَ هَذَا الرَّجُلُ فَرَدَّ عَلَيَّ فَأَحْيَانِي أَحْيَاهُ اللَّهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ وَأَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
ابوقبیل بیان کرتے ہیں: سیدنا معاویہ بن ابوسفیان رضی اللہ عنہ جمعہ کے دن منبر پر تشریف فرما ہوئے، خطبے کے دوران انہوں نے یہ ارشاد فرمایا: ”یہ (سرکاری) مال، ہمارا مال ہے اور مال فے، ہمارا مال فے ہے ہم جسے چاہیں گے، اُسے (یہ مال) دیں گے اور جسے چاہیں گے اسے نہیں دیں گے، کسی نے انہیں کچھ نہیں کہا:، جب اگلا جمعہ آیا، تو انہوں نے اس کی مانند بات کہی، لیکن پھر کسی نے انہیں کچھ نہیں کہا:، جب تیسرا جمعہ آیا، تو انہوں نے اسی کی مانند بات کہی، تو مسجد میں موجود حاضرین میں سے ایک صاحب ان کے سامنے کھڑے ہو گئے اور بولے: ہرگز نہیں! یہ (سرکاری) مال، ہمارا مال ہے اور مال غنیمت، ہمارا مال غنیمت ہے، جو شخص اس کے بارے میں رکاوٹ بننے کی کوشش کرے گا، ہم اپنی تلواروں کے ہمراہ اُس کا مقدمہ، اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں پیش کریں گے، جب سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ منبر سے نیچے اترے (اور نماز کے بعد گھر تشریف لے گئے) تو انہوں نے اُس شخص کو پیغام بھیجا، اس کو ان کے پاس لے جایا گیا، لوگوں نے کہا: یہ شخص ہلاکت کا شکار ہو گیا، جب لوگ اندر اُن کے پاس آئے، تو انہوں نے اُس شخص کو پلنگ پر سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ بیٹھے ہوئے دیکھا، سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے لوگوں سے فرمایا: اس شخص نے مجھے زندگی دی ہے، اللہ تعالیٰ اسے زندگی دے، میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”عنقریب میرے بعد حکمران آئیں گے، وہ (غلط) بات کریں گے اور کوئی اُن کو جواب نہیں دے گا اور وہ جہنم میں یوں اچھلتے پھریں گے، جس طرح بندر اچھلتے ہیں“۔ میں نے پہلے جمعہ کلام کیا، تو کسی نے مجھے کچھ نہیں کہا:، مجھے یہ اندیشہ ہوا کہ میں اُن لوگوں میں سے ایک ہوؤں گا، پھر میں نے دوسرے جمعہ کلام کیا، تو کسی نے مجھے کچھ نہیں کہا:، تو میں نے دل میں سوچا کہ میں اُن لوگوں میں سے ہوں، پھر میں نے تیسرے جمعہ کلام کیا، تو یہ شخص کھڑا ہو گیا اور اس نے مجھے جواب دیا، (یا میری بات کو مسترد کیا) تو اس نے مجھے زندگی دی ہے، اللہ تعالیٰ اسے زندگی دے!“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9199]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9199]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلي فى المسند (7382) اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (5444) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (393/19)، أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 4237/2»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 9199 in Urdu