🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
39. بَابٌ فِي أَئِمَّةِ الظُّلْمِ وَالْجَوْرِ وَأَئِمَّةِ الضَّلَالَةِ .
ظلم کرنے والے حکمران اور گمراہی والے حکمران
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9203
وَعَنْ عُمَرَ بْنِ بِلَالٍ قَالَ: رَأَيْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ بُسْرٍ - صَاحِبَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ قَاعِدٌ فِي الْمَسْجِدِ وَكَانَ شَيْخًا كَبِيرًا مُسِنًّا فَجَاءَهُ غُلَامُهُ فَقَالَ: يَا مَوْلَايَ هَذِهِ جِمَالُكَ قَدْ أُخِذَتْ فِي سُخْرَةِ الرِّيلَةِ - يَعْنِي دَارَ الْعَبَّاسِ بْنِ الْوَلِيدِ الَّتِي عِنْدَ بَابِ مَسْجِدِ حِمْصَ - وَكَانَ مَعَهُ رَجُلَانِ فَأَخَذَ بِضَبْعَيْهِ حَتَّى قَامَ، قَالَ عُمَرُ: فَمَشَيْتُ مَعَهُ حَتَّى أَتَى الرِّيلَةَ فَإِذَا جِمَالُهُ مُنَاخَةٌ وَإِذَا هُمْ يَسُفُّونَ التُّرَابَ بِالْغَرَائِرِ فَأَخَذَ الْغِرَارَةَ وَجَعَلَ يَفْتَحُ لَهُمْ فَقَالَ نَاسٌ مِنَ النَّصَارَى: هَذَا صَاحِبُ نَبِيِّكُمْ تَصْنَعُونَ بِهِ هَذَا لَوْ رَأَيْنَا رَجُلًا مِنْ أَصْحَابِ عِيسَى حَمَلْنَاهُ عَلَى رُؤُوسِنَا، فَأَهْوَى الْقَوْمُ لِيَأْخُذُوهُ فَقَالَ: دَعُونِي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" كَيْفَ أَنْتُمْ إِذَا جَارَتْ عَلَيْكُمُ الْوُلَاةُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ. وَعُمَرُ بْنُ بِلَالٍ جَهِلَهُ ابْنُ عَدِيٍّ.
عمر بن بلال بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی، سیدنا عبداللہ بن بسر رضی اللہ عنہ کو دیکھا، وہ مسجد میں بیٹھے ہوئے تھے، وہ ایک بوڑھے، عمر رسیدہ شخص تھے، اُن کا غلام اُن کے پاس آیا اور بولا: اے میرے آقا! آپ کے یہ اونٹ ”ریلہ“ میں بیگار (یعنی جبری مشقت) کے لیے پکڑ لیے گئے ہیں (راوی بیان کرتے ہیں:) یعنی حمص کی مسجد کے دروازے کے پاس موجود، عباس بن ولید کا گھر، سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ دو افراد تھے، انہوں نے دونوں پہلوؤں سے انہیں پکڑا، وہ کھڑے ہوئے، عمر بن بلال کہتے ہیں: میں ان کے ساتھ چل کر گیا، وہ آئے، وہاں اُن کے اونٹ بٹھائے ہوئے تھے، اور وہ لوگ بوریوں میں مٹی بھر رہے تھے، انہوں نے بوری پکڑی اور ان لوگوں کے لیے اس کو کھولنا شروع کر دیا، تو عیسائیوں سے تعلق رکھنے والے کچھ افراد نے یہ کہا: یہ تمہارے نبی ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کے صحابی ہیں، اور تم ان کے ساتھ یہ سلوک کر رہے ہو؟ اگر ہم نے سیدنا عیسیٰ علیہ السلام کے اصحاب میں سے کسی شخص کو پایا ہوتا، تو ہم انہیں سروں پر اُٹھاتے، پھر کچھ لوگ انہیں پکڑنے کے لیے آگے بڑھے، تو انہوں نے فرمایا: مجھے چھوڑ دو! میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”اُس وقت تمہارا کیا عالم ہو گا؟ جب تمہارے حکمران تم پر ظلم کریں گے“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، عمر بن بلال نامی راوی کو ابن عدی نے مجہول قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9203]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 9203 in Urdu