الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
39. بَابٌ فِي أَئِمَّةِ الظُّلْمِ وَالْجَوْرِ وَأَئِمَّةِ الضَّلَالَةِ .
ظلم کرنے والے حکمران اور گمراہی والے حکمران
حدیث نمبر: 9233
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: كُنَّا جُلُوسًا عِنْدَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَقَدْ ذَهَبَ عَمْرُو بْنُ الْعَاصِي يَلْبَسُ ثِيَابَهُ لِيَلْحَقَنِي فَقَالَ وَنَحْنُ عِنْدُهُ" لِيَدْخُلَنَّ عَلَيْكُمْ رَجُلٌ لَعِينٌ" فَوَاللَّهِ مَا زِلْتُ وَجِلًا أَتَشَوَّفُ خَارِجًا وَدَاخِلًا حَتَّى دَخَلَ فُلَانٌ - يَعْنِي الْحَكَمَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: حَتَّى دَخَلَ الْحَكَمُ بْنُ أَبِي الْعَاصِي.
وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: حَتَّى دَخَلَ الْحَكَمُ بْنُ أَبِي الْعَاصِي.
وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھے ہوئے تھے، سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ کپڑے پہننے (یعنی تبدیل کرنے) کے لئے گئے، اُن کا ہم سے آ کے ملنے کا ارادہ تھا، ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھے، اسی دوران آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ابھی تم لوگوں کے سامنے ایک لعین شخص آئے گا، سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: اللہ کی قسم! میں پریشانی کے عالم میں، ہر آنے جانے والے کو غور سے دیکھتا رہا، یہاں تک کہ فلاں شخص آ گیا، اُن کی مراد حکم تھا۔
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”یہاں تک کہ حکم بن ابوالعاص آ گیا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، امام أحمد کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9233]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1625) اخرجه احمد فى المسند (6520)، أخرجه مسند أحمد برقم: 6484»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 9233 in Urdu