🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
39. بَابٌ فِي أَئِمَّةِ الظُّلْمِ وَالْجَوْرِ وَأَئِمَّةِ الضَّلَالَةِ .
ظلم کرنے والے حکمران اور گمراہی والے حکمران
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9239
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ قَالَ: هَجَّرْتُ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَجَاءَ أَبُو الْحَسَنِ فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" ادْنُ مِنِّي يَا أَبَا الْحَسَنِ" فَلَمْ يَزَلْ يُدْنِيهِ حَتَّى الْتَقَمَ أُذُنَهُ فَأَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِيَسَارِهِ حَتَّى رَفَعَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَأْسَهُ كَالْفَزِعِ فَقَالَ:" قَرَعَ الْخَبِيثُ بِسَمْعِهِ الْبَابَ". فَقَالَ:" انْطَلِقْ يَا أَبَا الْحَسَنِ فَقُدْهُ كَمَا تُقَادُ الشَّاةُ إِلَى حَالِبِهَا". فَإِذَا أَنَا بِعَلِيٍّ قَدْ جَاءَ بِالْحَكَمِ آخِذًا بِأُذُنِهِ وَلَهَازِمِهِ جَمِيعًا، حَتَّى وَقَفَ بَيْنَ يَدَيِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَلَعَنَهُ نَبِيُّ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ثَلَاثًا، فَقَالَ نَبِيُّ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِعَلِيٍّ:" أَجْلِسْهُ نَاحِيَةً" حَتَّى رَاحَ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَاسٌ مِنَ الْمُهَاجِرِينَ وَالْأَنْصَارِ، ثُمَّ دَعَا بِهِ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" هَا إِنَّ هَذَا سَيُخَالِفُ كِتَابَ اللَّهِ وَسُنَّةَ نَبِيِّهِ وَيَخْرُجُ مِنْ صُلْبِهِ مَنْ فِتْنَتُهُ يَبْلُغُ دُخَانُهَا السَّمَاءَ". فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْمُسْلِمِينَ: صَدَقَ اللَّهُ وَرَسُولُهُ هُوَ أَقَلُّ وَأَذَلُّ مِنْ أَنْ يَكُونَ مِنْهُ ذَلِكَ؟ قَالَ:" بَلَى وَبَعْضُكُمْ يَوْمَئِذٍ شِيعَتُهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ حَسَنُ بْنُ قَيْسٍ الرَّحْبِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں جلدی حاضر ہو گیا، سیدنا ابوالحسن رضی اللہ عنہ تشریف لائے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: اے ابوالحسن! تم میرے قریب ہو جاؤ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں اتنا زیادہ قریب کر لیا کہ اُن کے کان کے پاس منہ کر لیا، پھر وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بائیں طرف سے آئے، یہاں تک کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے پریشانی کے عالم میں اپنا سر اٹھایا اور فرمایا: خبیث شخص نے دروازہ بجایا ہے، آپ نے فرمایا: ابوالحسن! تم جاؤ اور اُسے یوں لے کر آؤ، جس طرح بکری کو دودھ دوہنے کے لیے لے جایا جاتا ہے، سیدنا علی رضی اللہ عنہ اپنے ساتھ حکم کو لے کر آئے، جسے انہوں نے سر اور کانوں سے پکڑا ہوا تھا اور اُسے لا کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے کھڑا کر دیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے تین مرتبہ اس پر لعنت کی، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے ارشاد فرمایا: اسے کونے میں بٹھا دو! پھر کچھ مہاجرین اور انصار، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم کو بلوایا اور ارشاد فرمایا: یہ شخص، عنقریب اللہ کی کتاب اور اس کے نبی کی سنت کی خلاف ورزی کرے گا اور اس کی پشت میں سے وہ شخص نکلے گا، جس کے فتنہ کا دھواں آسمان تک پہنچے گا، مسلمانوں میں سے ایک شخص نے یہ کہا: اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے سچ فرمایا ہے، لیکن یہ لوگ تو اس سے کم تعداد میں ہیں اور کم حیثیت کے مالک ہیں کہ ان کا یہ حال ہو، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ایسا ہی ہو گا، اُس وقت تم میں سے کچھ لوگ اس کے ساتھی ہوں گے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حسن بن قیس رحبی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9239]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (13602)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13602»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 9239 in Urdu