الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
39. بَابٌ فِي أَئِمَّةِ الظُّلْمِ وَالْجَوْرِ وَأَئِمَّةِ الضَّلَالَةِ .
ظلم کرنے والے حکمران اور گمراہی والے حکمران
حدیث نمبر: 9251
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ الْبَاهِلِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّهَا سَتَخْرُجُ رَايَتَانِ مِنْ قِبَلِ الْمَشْرِقِ لِبَنِي الْعَبَّاسِ، أَوَّلُهَا مَثْبُورٌ وَآخِرُهَا مَبْتُورٌ، لَا تَنْصُرُوهُمْ لَا نَصَرَهُمُ اللَّهُ، مَنْ مَشَى تَحْتَ رَايَةٍ مِنْ رَايَتِهِمْ أَدْخَلَهُ اللَّهُ تَعَالَى يَوْمَ الْقِيَامَةِ جَهَنَّمَ، أَلَا إِنَّهُمْ شِرَارُ خَلْقِ اللَّهِ، وَأَتْبَاعُهُمْ شِرَارُ خَلْقِ اللَّهِ، يَزْعُمُونَ أَنَّهُمْ مِنِّي أَلَا إِنِّي مِنْهُمْ بَرِيءٌ وَهُمْ مُنِّيَ بُرَآءُ، عَلَامَاتُهُمْ يُطِيلُونَ الشُّعُورَ وَيَلْبَسُونَ السَّوَادَ، فَلَا تُجَالِسُوهُمْ فِي الْمَلَأِ وَلَا تُبَايِعُوهُمْ فِي الْأَسْوَاقِ وَلَا تَهْدُوهُمُ الطَّرِيقَ وَلَا تَسْقُوهُمُ الْمَاءَ، يَتَأَذَّى بِتَكْبِيرِهِمْ أَهْلُ السَّمَاءِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ عَنْبَسَةُ بْنُ أَبِي صَغِيرَةَ وَقَدِ اتُّهِمَ بِالْكَذِبِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ عَنْبَسَةُ بْنُ أَبِي صَغِيرَةَ وَقَدِ اتُّهِمَ بِالْكَذِبِ.
سیدنا ابوامامہ باہلی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مشرق کی طرف سے، بنو عباس کے لیے جھنڈے نکلیں گے، جن کا پہلا حصہ بربادی والا ہو گا اور آخری دم کٹا ہو گا، تم اُن لوگوں کی مدد نہ کرنا، اللہ تعالیٰ اُن کی مدد نہ کرے، جو شخص ان کے جھنڈوں میں سے کسی جھنڈے کے نیچے چلے گا، اللہ تعالیٰ اس شخص کو قیامت کے دن جہنم میں داخل کرے گا، خبردار! وہ لوگ اللہ کی مخلوق کے بدترین لوگ ہوں گے اور ان کے پیروکار، اللہ کی مخلوق کے بدترین لوگ ہوں گے، وہ لوگ یہ کہیں گے: کہ اُن کا مجھ سے تعلق ہے، حالانکہ میں اُن سے لاتعلق ہوں اور وہ مجھ سے لاتعلق ہیں، ان کی علامت یہ ہیں کہ وہ لوگ لمبے بال رکھیں گے اور سیاہ لباس پہنیں گے، تم محفلوں میں اُن کے ساتھ نہ بیٹھنا اور بازاروں میں اُن کے ساتھ خرید و فروخت نہ کرنا، انہیں راستہ نہ بتانا، پانی نہ پلانا، اُن کے تکبیر کہنے سے آسمان والوں کو اذیت ہو گی“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عنبسہ بن ابوصغیرہ ہے اور اُس پر جھوٹا ہونے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9251]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عنبسہ بن ابوصغیرہ ہے اور اُس پر جھوٹا ہونے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9251]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7494)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7494»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
Majma al-Zawa'id Hadith 9251 in Urdu