الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
41. بَابُ إِمَارَةِ السُّفَهَاءِ وَالصِّبْيَانِ .
بیوقوف لوگوں اور بچوں کی حکومت
حدیث نمبر: 9254
وَعَنْ عَوْفِ بْنِ مَالِكٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنِّي أَخَافُ عَلَيْكُمْ سِتًّا: إِمَارَةُ السُّفَهَاءِ وَسَفْكُ الدِّمَاءِ (وَبَيْعُ الْحُكْمِ وَقَطِيعَةُ الرَّحِمِ وَنُشُوءٌ يَتَّخِذُونَ الْقُرْآنَ مَزَامِيرَ وَكَثْرَةُ الشُّرَطِ) .
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ النَّهَّاسُ بْنُ قَهْمٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ النَّهَّاسُ بْنُ قَهْمٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عوف بن مالک رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”مجھے تمہارے بارے میں، چھ چیزوں کا اندیشہ ہے، بے وقوفوں کی حکومت، خون بہایا جانا، عدالتی فیصلے کو فروخت کرنا، رشتہ داری کے حقوق کو پامال کرنا، اور ایسے لوگوں کا سامنے آنا، جو قرآن کو مزامیر بنا لیں گے، اور پولیس (یعنی سرکاری کارندوں) کی کثرت“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی نہاس بن قہم ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9254]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی نہاس بن قہم ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9254]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (57/18)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 9254 in Urdu