الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
6. بَابٌ فِيمَنْ بَدَا بَعْدَ الْهِجْرَةِ بِغَيْرِ إِذْنٍ وَلَا سَبَبٍ
جو شخص اجازت یا سبب کے بغیر ہجرت کے بعد بدوی زندگی اختیار کرے اس کا بیان
حدیث نمبر: 9298
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَعْدِ بْنِ الْأَطْوَلِ قَالَ: كَانَ عَبْدُ اللَّهِ يَخْرُجُ إِلَى أَصْحَابِهِ بِتُسْتَرَ يَزُورُهُمْ فَيُقِيمُ يَوْمَ دُخُولِهِ وَالثَّانِيَ وَيَخْرُجُ فِي الثَّالِثِ فَيَقُولُونَ لَهُ: لَوْ أَقَمْتَ؟ فَيَقُولُ: سَمِعْتُ أَبِي يَقُولُ: نَهَانِي رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَنْهَى عَنِ التَّنَاءَةِ، فَمَنْ أَقَامَ بِبَلَدِ الْخَرَاجِ فَقَدْ تَنَأَ، فَأَنَا أَكْرَهُ أَنْ أُقِيمَ..
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ جَمَاعَةٌ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ جَمَاعَةٌ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
عبدالله بن سعد بن اطول بیان کرتے ہیں: سیدنا عبدالله رضی اللہ عنہ ”تستر“ میں اپنے ساتھیوں کے پاس تشریف لے جاتے تھے۔ وہ ان سے ملنے کے لئے جاتے تھے، تو جس دن وہ آتے تھے اس دن مقیم رہتے تھے اگلے دن مقیم رہتے تھے اور تیسرے دن نکل آتے تھے لوگ ان سے کہتے تھے: اگر آپ اور مقیم رہتے تو یہ مناسب تھا، تو وہ یہ بیان کرتے تھے میں نے اپنے والد کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے اس بات سے منع کیا ہے، آپ نے آبادی سے باہر رہائش اختیار کرنے سے منع کیا ہے کہ جو شخص خراج والے علاقے میں مقیم ہو گا، وہ آبادی سے باہر رہائش اختیار کرنے والا ہو گا، تو مجھے یہاں مقیم رہنا ناپسند ہے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں راویوں کی ایک جماعت ایسی ہے جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9298]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں راویوں کی ایک جماعت ایسی ہے جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9298]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلي فى المسند (1511) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5467)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 9298 in Urdu