🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
18. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْخَيْلِ
گھوڑوں کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9334
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: كَانَ لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَرَسٌ، فَوَهَبَهُ لِرَجُلٍ مِنَ الْأَنْصَارِ، فَكَانَ يَسْمَعُ صَهِيلَهُ، ثُمَّ إِنَّهُ فَقَدَهُ فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:"مَا فَعَلَ فَرَسُكَ؟" فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ خَصَيْتُهُ. فَقَالَ:" الْخَيْلُ فِي نَوَاصِيهَا الْخَيْرُ وَالْمَغْنَمُ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ، نَوَاصِيهَا دِفَاؤُهَا وَأَذْنَابُهَا مَذَابُّهَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ رَاشِدُ بْنُ يَحْيَى الْمَارِيُّ، ضَعَّفَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَوَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَقَالَ: يُخْطِئُ وَيُخَالِفُ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ایک گھوڑا تھا آپ نے وہ انصار سے تعلق رکھنے والے ایک فرد کو ہبہ کر دیا آپ اس کے ہنہنانے کی آواز سنا کرتے تھے، پھر آپ نے اس (آواز) کو غیر موجود، پایا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس شخص سے دریافت کیا: تمہارے گھوڑے کا کیا حال ہے؟ اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں نے اسے خصی کر دیا ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: گھوڑوں کی پیشانیوں میں قیامت کے دن تک کے لئے بھلائی اور غنیمت ہے، ان کی پیشانیاں ان کی گرمائش کا ذریعہ ہیں، اور ان کی دمیں، اُن کا مکھیاں اُڑانے کا ذریعہ ہیں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی راشد بن یحیی مرینی ہے جسے یحیی بن معین نے ضعیف قرار دیا ہے اور ابن حبان نے اسے ثقہ کہا: ہے وہ کہتے ہیں: یہ غلطی کر جاتا ہے اور (دوسرے راویوں کے) برخلاف نقل کرتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9334]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (7994)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7994»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 9334 in Urdu