🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
19. بَابٌ مِنْهُ فِيمَا جَاءَ فِي الْخَيْلِ وَارْتِبَاطِهَا .
گھوڑے اور اس کو باندھنے کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9339
وَعَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ يَزِيدَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" الْخَيْلُ فِي نَوَاصِيهَا الْخَيْرُ مَعْقُودٌ أَبَدًا إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ، فَمَنِ ارْتَبَطَهَا عُدَّةً فِي سَبِيلِ اللَّهِ وَأَنْفَقَ عَلَيْهَا احْتِسَابًا فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَإِنَّ شِبَعَهَا وَرِيَّهَا وَظَمَأَهَا وَأَرْوَاثَهَا وَأَبْوَالَهَا فَلَاحٌ فِي مَوَازِينِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، وَمَنِ ارْتَبَطَهَا رِيَاءً وَسُمْعَةً وَفَرَحًا وَمَرَحًا فَإِنَّ شِبَعَهَا وَجُوعَهَا وَرِيَّهَا وَأَرْوَاثَهَا وَأَبْوَالَهَا خُسْرَانٌ فِي مَوَازِينِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَفِيهِ شَهْرٌ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدہ اسماء بنت یزید رضی اللہ عنہما بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”گھوڑوں کی پیشانیوں میں قیامت کے دن تک کے لئے ہمیشہ کے لئے بھلائی رکھ دی گئی ہے، جو شخص اسے اللہ کی راہ میں (جہاد میں حصہ لینے کی) تیاری کے لئے باندھتا ہے اور اللہ کی راہ میں ثواب کی امید رکھنے کے لئے اس پر خرچ کرتا ہے، تو اس گھوڑے کا سیر ہونا، سیراب ہونا، پیاسا ہونا، اس کی لید اور اس کا پیشاب، قیامت کے دن اس شخص کے میزان میں کامیابی کا باعث ہو گا، اور جو شخص ریاء کاری دکھاوے، خوشی کے اظہار، خوشحالی کے لئے اسے باندھتا ہے، تو اس گھوڑے کا کھانا، بھوکا ہونا، اس کا سیراب ہونا، اس کی لید اور اس کا پیشاب، قیامت کے دن اس شخص کے میزان میں خسارے کا باعث ہو گا“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی شہر ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9339]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (455/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 27027»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 9339 in Urdu