الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
21. بَابُ أَلْوَانِ الْخَيْلِ وَمَا يُسْتَحَبُّ مِنْهَا وَمَا يُكْرَهُ
گھوڑوں کی مختلف قسموں کا بیان اور ان میں سے کون سا پسندیدہ ہے؟ اور کون سا ناپسندیدہ ہے؟
حدیث نمبر: 9345
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يُمْنُ الْخَيْلِ فِي شُقْرِهَا وَأَيْمَنُهَا نَاصِيَةُ مَا كَانَ مِنْهَا أَغَرَّ مُحَجَّلًا مُطْلَقَ الْيَدِ الْيُمْنَى".
قُلْتُ: اقْتَصَرَ أَبُو دَاوُدَ وَالتِّرْمِذِيُّ عَلَى قَوْلِهِ:" يُمْنُ الْخَيْلِ فِي شُقْرِهَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ فَرَجُ بْنُ يَحْيَى وَهُوَ ضَعِيفٌ.
قُلْتُ: اقْتَصَرَ أَبُو دَاوُدَ وَالتِّرْمِذِيُّ عَلَى قَوْلِهِ:" يُمْنُ الْخَيْلِ فِي شُقْرِهَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ فَرَجُ بْنُ يَحْيَى وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”گھوڑے کی برکت اس کے گہرے سرخ رنگ میں ہے اور اس میں بھی زیادہ مبارک پیشانی والا وہ ہے، جو چمکدار پیشانی والا ہو، اور اس کی ٹانگوں میں سفید نشان ہو، اور اس کا دایاں اگلا پاؤں کھلا ہو (شاید یہ مراد ہے کہ اس پر سفید نشان نہ ہو)“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام ابوداؤد اور امام ترمذی نے روایت کے صرف ان الفاظ کو نقل کرنے پر اکتفاء کیا ہے: ”گھوڑے کی برکت اُس کے گہرے سرخ رنگ میں ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی فرج بن یحیی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9345]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی فرج بن یحیی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9345]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (10677)، أخرجه سنن الترمذي برقم: 1695، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 2545، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10677، 10676»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 9345 in Urdu