🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
37. بَابٌ فِيمَنْ رَمَى بِسَهْمٍ
اس شخص کا بیان، جو ایک تیر پھینکتا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9400
وَعَنْ مُحَمَّدِ ابْنِ الْحَنَفِيَّةِ قَالَ: رَأَيْتُ أَبَا عَمْرٍو الْأَنْصَارِيَّ وَكَانَ بَدْرِيًّا عَقَبِيًّا أُحُدِيًّا وَهُوَ صَائِمٌ يَتَلَوَّى مِنَ الْعَطَشِ وَهُوَ يَقُولُ لِغُلَامٍ لَهُ: وَيْحَكَ تَرِّسْنِي، فَتَرَّسَهُ الْغُلَامُ حَتَّى نَزَعَ بِسَهْمٍ نَزْعًا ضَعِيفًا حَتَّى رَمَى بِثَلَاثَةِ أَسْهُمٍ ثُمَّ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنْ رَمَى بِسَهْمٍ فِي سَبِيلِ اللَّهِ - قَصَّرَ أَوْ بَلَغَ - كَانَ لَهُ نُورًا يَوْمَ الْقِيَامَةِ" فَقُتِلَ قَبْلَ غُرُوبِ الشَّمْسِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ الْعَرْزَمِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
محمد بن حنفیہ بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا ابوعمرو انصاری رضی اللہ عنہ کو دیکھا وہ بدری بھی ہیں عقبی بھی ہیں احدی بھی ہیں (یعنی انہیں غزوہ بدر بیعت عقبہ اور غزوہ اُحد میں شرکت کا شرف حاصل ہے) انہوں نے روزہ رکھا ہوا تھا، اور پیاس کی شدت کی وجہ سے وہ بل کھا رہے تھے۔ انہوں نے اپنے غلام سے کہا: تمہارا ستیاناس ہو تم میرے آگے ڈھال کرو ان کے غلام نے ان کے آگے ڈھال کی انہوں نے تیر نکالا جس (نکالنے) میں کمزوری تھی اور پھر انہوں نے تین تیر پھینکے پھر انہوں نے یہ بات بیان کی: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص اللہ کی راہ میں ایک تیر پھینکتا ہے خواہ وہ نشانے تک پہنچے یا نہ پہنچے تو یہ چیز قیامت کے دن اس شخص کے لئے نور ہو گی“۔ راوی بیان کرتے ہیں: وہ صحابی سورج غروب ہونے سے پہلے شہید ہو گئے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن محمد بن عبیداللہ عرزمی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9400]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (381/22)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 9400 in Urdu