الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
50. بَابٌ فِيمَنْ خَرَجَ غَازِيًا فَمَاتَ
جو شخص جنگ میں حصہ لینے کے لئے نکلے اور انتقال کر جائے
حدیث نمبر: 9456
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ خَرَجَ حَاجًّا فَمَاتَ كُتِبَ لَهُ أَجْرُ الْحَاجِّ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ وَمَنْ خَرَجَ مُعْتَمِرًا فَمَاتَ لَهُ أَجْرُ الْمُعْتَمِرِ وَمَنْ خَرَجَ غَازِيًا فَمَاتَ كُتِبَ لَهُ أَجْرُ الْغَازِي إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَفِيهِ ابْنُ إِسْحَاقَ وَهُوَ مُدَلِّسٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَفِيهِ ابْنُ إِسْحَاقَ وَهُوَ مُدَلِّسٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص حج کے لئے نکلے اور انتقال کر جائے اسے قیامت کے دن تک حج کرنے والے کا اجر ملتا رہے گا جو شخص عمرہ کرنے کے لئے نکلے اور انتقال کر جائے اسے عمرہ کرنے کا اجر ملتا رہے گا جو شخص جنگ میں حصہ لینے کے لئے نکلے اور انتقال کر جائے اس کے لئے قیامت کے دن تک جنگ میں حصہ لینے والے کا اجر نوٹ کیا جاتا رہے گا“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن اسحاق ہے اور وہ مدلس ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9456]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن اسحاق ہے اور وہ مدلس ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9456]
تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (6357)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 9456 in Urdu