الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
51. بَابٌ فِيمَنْ جَهَّزَ غَازِيًا أَوْ خَلَفَهُ فِي أَهْلِهِ
اس شخص کا بیان جو کسی غازی کو سامان فراہم کرے یا اس کی غیر موجودگی میں اس کے اہل خانہ کی دیکھ بھال کرے
حدیث نمبر: 9459
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ جَهَّزَ غَازِيًا فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَقَدْ غَزَا وَمَنْ خَلَفَهُ فِي أَهْلِهِ بِخَيْرٍ فَقَدْ غَزَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ رَوَّادُ بْنُ الْجَرَّاحِ وَثَّقَهُ أَحْمَدُ فِي غَيْرِ حَدِيثِ سُفْيَانَ وَكَذَلِكَ ابْنُ مَعِينٍ وَابْنُ حِبَّانَ وَقَالَ: يُخْطِئُ وَيُخَالِفُ، وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ.

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص اللہ کی راہ میں جنگ میں حصہ لینے والے کسی شخص کو سامان فراہم کرے تو گویا اس نے بھی جنگ میں حصہ لیا اور جو شخص اس غازی کی غیر موجودگی میں اس کے اہل خانہ کی دیکھ بھال کرے گویا اس نے بھی جنگ میں حصہ لیا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی رؤاد بن جراح ہے جسے امام أحمد نے سفیان سے منقول روایت کے علاوہ میں ثقہ قرار دیا ہے یحیی بن معین اور ابن حبان نے بھی اس طرح کیا ہے ابن حبان کہتے ہیں: یہ غلطی کر جاتا ہے اور یہ دوسرے (راویوں کے) برخلاف روایت نقل کرتا ہے ایک جماعت نے اسے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9459]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (536)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 536»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 9459 in Urdu