🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
81. بَابُ الْمُشَاوَرَةِ فِي الْحَرْبِ
جنگ کے بارے میں مشورہ لینا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9624
وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سَلَامٍ - يَعْنِي الْبِيكَنْدِيَّ - قَالَ عَمْرُو بْنُ مَعْدِ يكَرِبَ لَهُ فِي الْجَاهِلِيَّةِ وَقَائِعُ، وَقَدْ أَدْرَكَ الْإِسْلَامَ. قَدِمَ عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَوَجَّهَهُ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ إِلَى سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ إِلَى الْقَادِسِيَّةِ وَكَانَ لَهُ هُنَاكَ بَلَاءٌ حَسَنٌ. كَتَبَ عُمَرُ إِلَى سَعْدٍ: قَدْ وَجَّهْتُ إِلَيْكَ - أَوْ أَمْدَدْتُكَ - بِأَلْفَيْ رَجُلٍ ؛ عَمْرِو بْنِ مَعْدِيكَرِبَ وَطُلَيْحَةُ بْنُ خُوَيْلِدٍ - وَهُوَ طُلَيْحَةُ بْنُ خُوَيْلِدٍ الْأَسَدِيُّ - فَشَاوِرْهُمَا فِي الْحَرْبِ وَلَا تُولِهِمَا شَيْئًا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ هَكَذَا مُنْقَطِعَ الْإِسْنَادِ.
محمد بن سلام یعنی بیکندی بیان کرتے ہیں: سیدنا عمرو بن معدیکرب رضی اللہ عنہ کو زمانہ جاہلیت میں نمایاں حیثیت حاصل تھی انہیں اسلام کا زمانہ بھی نصیب ہوا وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے تھے۔ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے (اپنے عہد خلافت میں) انہیں سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کی طرف قادسیہ بھیجا، اور وہاں انہوں نے بڑی بہادری کا مظاہرہ کیا سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کو خط لکھا کہ میں تمہاری طرف دو ہزار افراد کو بھیج رہا ہوں (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں:) دو ہزار کے ذریعے تمہاری مدد کر رہا ہوں (جو درحقیقت دو افراد ہیں) عمرو بن معدیکرب اور طلیحہ بن خویلد۔ (راوی کہتے ہیں: یہ سیدنا طلیحہ بن خویلد اسدی ہیں)، تم ان دونوں سے جنگ کے بارے میں مشورہ لینا اور انہیں کسی چیز کا امیر مقرر نہ کرنا۔
یہ روایت امام طبرانی نے اس طرح منقطع سند کے ساتھ نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9624]

الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع


Majma al-Zawa'id Hadith 9624 in Urdu