🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
102. بَابُ مَا يَقُولُ عِنْدَ الْقِتَالِ .
قتل کے وقت کیا پڑھا جائے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9681
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: لَمَّا كَانَ يَوْمُ خَيْبَرَ بَعَثَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَجُلًا فَجَبُنَ، فَجَاءَ مُحَمَّدُ بْنُ مَسْلَمَةَ وَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ لَمْ أَرَ كَالْيَوْمِ قَطُّ، قُتِلَ مُحَمَّدُ بْنُ مَسْلَمَةَ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا تَمَنَّوْا لِقَاءَ الْعَدُوِّ، وَسَلُوا اللَّهَ الْعَافِيَةَ، فَإِنَّكُمْ لَا تَدْرُونَ مَا تُبْتَلَوْنَ بِهِ مِنْهُمْ، وَإِذَا لَقِيتُمُوهُمْ فَقُولُوا: اللَّهُمَّ أَنْتَ رَبُّنَا وَرَبُّهُمْ وَنَوَاصِينَا وَنَوَاصِيهِمْ بِيَدِكَ وَإِنَّمَا تَقْتُلُهُمْ أَنْتَ، ثُمَّ الْزَمُوا الْأَرْضَ جُلُوسًا فَإِذَا غَشَوْكُمْ فَانْهَضُوا وَكَبِّرُوا". فَذَكَرَ الْحَدِيثَ وَهُوَ بِطُولِهِ فِي غَزْوَةِ خَيْبَرَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ فُضَيْلُ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ، قَالَ أَبُو زُرْعَةَ: شَيْخٌ صَالِحٌ، وَضَعَّفَهُ الْبُخَارِيُّ وَغَيْرُهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا جابر بن عبدالله رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: غزوہ خیبر کے موقع پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو بھیجا وہ بزدلی کا شکار ہو گیا سیدنا محمد بن مسلمہ رضی اللہ عنہ آئے انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں نے آج کے دن کی طرح کا کوئی دن کبھی نہیں دیکھا محمد بن مسلمہ قتل ہو جائے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم دشمن کا سامنا کرنے کی آرزو نہ کرو تم اللہ تعالیٰ سے عافیت مانگو کیونکہ تم یہ بات نہیں جانتے کہ ان کے حوالے سے تم کس آزمائش میں مبتلاء ہو جاتے ہو اگر تم ان کا سامنا کرو تو تم یہ پڑھو: اے اللہ! تو ہمارا پروردگار ہے اور ان کا پروردگار ہے ہماری پیشانیاں اور ان کی پیشانیاں تیرے دست قدرت میں ہیں اور تو ہی انہیں قتل کرتا ہے، پھر تم زمین پر جم کر بیٹھے رہو اگر وہ تم پر حملہ کر دیں، تو اٹھ کھڑے ہو اور تکبیر کہو“۔ اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے، جو طویل حدیث کے طور پر غزوہ خیبر سے متعلق باب میں آئے گی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی فضیل بن عبدالوہاب ہے ابوزرعہ کہتے ہیں: یہ ایک نیک بزرگ ہے اسے امام بخاری رحمہ اللہ اور دیگر حضرات نے ضعیف قرار دیا ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9681]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 9681 in Urdu