الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
108. بَابٌ فِي السَّلَبِ .
(مقتول کے) سازوسامان کا بیان
حدیث نمبر: 9702
وَعَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ قَالَ: رَأَيْتُ عَمْرَ بْنَ مَعْدِ يَكْرِبَ يَوْمَ الْقَادِسِيَّةِ وَهُوَ يُحَرِّضُ النَّاسَ عَلَى الْقِتَالِ وَهُوَ يَقُولُ: أَيُّهَا النَّاسُ كُونُوا أُسْدًا أَشِدَّاءَ عَنَّا نُشَّابَةً، إِنَّمَا الْفَارِسِيُّ تَيْسٌ إِذَا لَقِيَ نَيْزَكَهُ.
قَالَ: فَبَيْنَمَا هُوَ كَذَلِكَ إِذَا أُسْوَارٌ مِنْ أَسَاوِرَةِ الْفُرْسِ قَدْ بَرَى لَهُ نُشَّابَةً فَقِيلَ لَهُ: يَا أَبَا ثَوْرٍ إِنَّ هَذَا قَدْ بَرَى لَكَ بِنُشَّابِهِ قَالَ: فَرَمَاهُ فَأَخْطَأَهُ وَأَصَابَ سِنَّةَ قَوْسِ عَمْرٍو فَكَسَرَهَا فَحَمَلَ عَلَيْهِ عَمْرٌو فَطَعَنَهُ فَدَقَّ صُلْبَهُ فَنَزَلَ إِلَيْهِ وَأَخَذَ سُوَارَيْنِ كَانَا عَلَيْهِ وَيَلْمَقًا مِنْ دِيبَاجٍ قَالَ: فَسَلِمَ ذَلِكَ لَهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

قیس بن ابوحازم بیان کرتے ہیں: جنگ قادسیہ کے موقع پر میں نے سیدنا عمرو بن معدیکرب رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ وہ لوگوں کو جنگ کے لئے ترغیب دے رہے تھے اور یہ فرما رہے تھے: اے لوگو! (دشمن سے) بھڑ جانے والے زبردست شیروں کی طرح ہو جاؤ، ایرانی شخص نر ہوتا ہے، جب وہ اپنے چھوٹے نیزے سے ملتا ہے۔ راوی کہتے ہیں: ابھی وہ اسی حالت میں تھے کہ ایرانیوں کے قائدین میں سے ایک قائد نے ان کے لئے اپنا ترکش نکالا، ان سے کہا: گیا: اے ابوثور! اس شخص نے آپ کے لئے ترکش نکال لیا ہے۔ راوی کہتے ہیں: اس شخص نے انہیں تیر مارا، وہ نشانے پر نہیں لگا، بلکہ سیدنا عمرو رضی اللہ عنہ کی کمان پر لگا، اور اسے توڑ دیا پھر سیدنا عمرو رضی اللہ عنہ نے اس پر حملہ کر کے اسے زخمی کیا اور اس کی پشت کو توڑ دیا، پھر وہ اتر کر اس کے پاس گئے، اور اس نے جو کنگن پہنے ہوئے تھے وہ لے لیے، اور جو ریشمی یلمق (یعنی قباء) پہنا ہوا تھا، وہ بھی لے لیا، راوی کہتے ہیں: تو وہ چیزیں انہیں مل گئی تھیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9702]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9702]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (45/17)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 9702 in Urdu