الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
122. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْغُلُولِ .
(مال غنیمت میں) خیانت کرنے کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 9738
وَعَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ أَنَّهُ أَخْبَرَ مُعَاوِيَةَ حِينَ سَأَلَهُ عَنِ الرَّجُلِ الَّذِي سَأَلَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عِقَالًا قَبْلَ أَنْ يَقْسِمَ؟ فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" اتْرُكْهُ حَتَّى يُقْسَمَ - أَوْ نَقْسِمَ - ثُمَّ إِنْ شِئْتَ أَعْطَيْنَاكَ عِقَالًا وَإِنْ شِئْتَ أَعْطَيْنَاكَ مِرَارًا".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَفِيهِ رَاوٍ لَمْ يُسَمَّ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَفِيهِ رَاوٍ لَمْ يُسَمَّ.
سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے کہ انہوں نے سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کو بتایا کہ جب سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے ان سے اس شخص کے بارے میں دریافت کیا: جس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ایک رسی مال غنیمت کی تقسیم سے پہلے مانگی تھی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم اسے چھوڑ دو! جب تک یہ تقسیم نہیں ہو جاتا (یا ہم اسے تقسیم نہیں کر دیتے) پھر اگر تم چاہو گے تو ہم تمہیں رسی دیدیں گے اور اگر تم چاہو گے تو ہم تمہیں کئی رسیاں دیدیں گے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9738]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9738]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (5/321)، أخرجه مسند أحمد برقم: 22233»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 9738 in Urdu