الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
122. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْغُلُولِ .
(مال غنیمت میں) خیانت کرنے کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 9740
وَعَنْ حَبِيبِ بْنِ مَسْلَمَةَ قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا ذَرٍّ يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" إِنْ [ لَمْ ] تَغُلَّ أُمَّتِي لَمْ يَقُمْ لَهُمْ عَدُوٌّ أَبَدًا". قَالَ أَبُو ذَرٍّ لِحَبِيبِ بْنِ مَسْلَمَةَ: هَلْ بَيَّتَ لَكُمُ الْعَدُوُّ حَلْبَ شَاةٍ؟ قَالَ: نَعَمْ وَثَلَاثَ شِيَاهٍ غُزُرٍ، قَالَ أَبُو ذَرٍّ: غَلَلْتُمْ وَرَبِّ الْكَعْبَةِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ وَقَدْ صَرَّحَ بَقِيَّةُ بِالتَّحْدِيثِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ وَقَدْ صَرَّحَ بَقِيَّةُ بِالتَّحْدِيثِ.
حبیب بن مسلمہ بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا ہے۔ وہ کہتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”اگر میری امت خیانت نہ کرے تو کبھی ان کا دشمن ان کے سامنے کھڑا نہ ہو پائے گا“۔ سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ نے حبیب بن مسلمہ سے کہا: کیا دشمن تمہارے لئے اتنی دیر ٹھہرا ہے جتنی دیر میں بکری کا دودھ دوہا جاتا ہے۔ انہوں نے جواب دیا: جی ہاں! بلکہ تین بکریوں کا دودھ دوہنے جتنے عرصے تک ٹھہرا ہے، تو سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ نے فرمایا: رب کعبہ کی قسم تم لوگوں نے خیانت کی ہو گی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں بقیہ نے تحدیث کی صراحت کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9740]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں بقیہ نے تحدیث کی صراحت کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9740]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 9740 in Urdu