الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
114. بَابُ ذَهَابِ الْعِلْمِ .
علم کا رخصت ہو جانا
حدیث نمبر: 978
وَعَنْ عَوْفِ بْنِ مَالِكٍ الْأَشْجَعِيِّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَظَرَ إِلَى السَّمَاءِ فَقَالَ:" هَذَا أَوَانُ يُرْفَعُ الْعِلْمُ" فَقَالَ لَهُ رَجُلٌ مِنَ الْأَنْصَارِ - يُقَالُ لَهُ: زِيَادُ بْنُ لَبِيدٍ -: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَكَيْفَ وَقَدْ أُثْبِتَ وَوَعَتْهُ الْقُلُوبُ؟ فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنْ كُنْتُ لَأَحْسَبُكَ مِنْ أَفْقَهِ أَهْلِ الْمَدِينَةِ"، ثُمَّ ذَكَرَ ضَلَالَةَ الْيَهُودِ وَالنَّصَارَى عَلَى مَا فِي أَيْدِيهِمْ مِنْ كِتَابِ اللَّهِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ: عَبْدُ اللَّهِ بْنُ صَالِحٍ كَاتِبُ اللَّيْثِ، قَالَ عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ شُعَيْبٍ: كَانَ ثِقَةً مَأْمُونًا. وَضَعَّفَهُ الْبَاقُونَ.
وَكَذَلِكَ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَزَادَ: قَالَ جُبَيْرُ بْنُ نُفَيْرٍ: فَلَقِيتُ شَدَّادَ بْنَ أَوْسٍ، فَحَدَّثْتُهُ حَدِيثَ عَوْفٍ فَقَالَ: صَدَقَ عَوْفٌ أَلَا أُخْبِرُكَ بِأَوَّلِ ذَلِكَ؟ يُرْفَعُ الْخُشُوعُ، لَا تَرَى خَاشِعًا.

سیدنا عوف بن مالک اشجعی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے آسمان کی طرف دیکھا اور ارشاد فرمایا: یہ وہ وقت ہے جس میں علم کو اٹھا لیا جائے گا، انصار سے تعلق رکھنے والے ایک صاحب جن کا نام زیاد بن لبید تھا، انہوں نے آپ کی خدمت میں عرض کی: یا رسول اللہ! یہ کیسے ہو گا؟ جبکہ وہ (یعنی علم) مضبوط ہو گا اور دلوں نے اُسے محفوظ رکھا ہو گا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُن سے فرمایا: میں تو تمہیں اہل مدینہ کے سمجھدار افراد میں سے ایک شمار کرتا تھا، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بات کا ذکر کیا کہ یہودی اور عیسائی بھی گمراہی کا شکار ہو گئے تھے، حالانکہ اللہ کی کتاب ان کے درمیان موجود تھی۔ یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن صالح ہے، جو لیث کا کاتب ہے، عبدالملک بن شعیب فرماتے ہیں: وہ ثقہ اور مامون ہے، باقی لوگوں نے اسے ضعیف قرار دیا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں اسی طرح نقل کی ہے، اور یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں: جبیر بن نفیر بیان کرتے ہیں: میری ملاقات سیدنا شداد بن اوس رضی اللہ عنہ سے ہوئی، میں نے انہیں سیدنا عوف کی نقل کردہ روایت سنائی، تو انہوں نے فرمایا: سیدنا عوف نے سچ بیان کیا ہے، کیا میں تمہیں (اُٹھا لی جانے والی) سب سے پہلی چیز کے بارے میں بتاؤں؟ (سب سے پہلے) خشوع کو اٹھا لیا جائے گا، تمہیں خشوع والا (کوئی بھی شخص) نظر نہیں آئے گا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 978]

تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 43/1844 اورده المؤلف فى كشف الاستار 232، أخرجه مسند البزار برقم: 2741، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 301، وأخرجه المدخل إلى السنن الكبرى للبيهقي برقم: 853»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
Majma al-Zawa'id Hadith 978 in Urdu