🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
130. بَابُ مَا يُقْطَعُ مِنَ الْأَرَاضِي وَالْمِيَاهِ .
زمین یا پانیوں کو جاگیر کے طور پر دینا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9795
وَعَنْ مُجَّاعَةَ قَالَ: أَعْطَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مُجَّاعَةَ بْنَ مَرَارَةَ مِنْ بَنِي سُلْمَى أَرْضًا بِالْيَمَامَةِ، يُقَالُ لَهَا: الْعَوْزَةُ قَالَ: وَكَتَبَ لَهُ بِذَلِكَ كِتَابًا:" مِنْ مُحَمَّدٍ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِمُجَّاعَةَ بْنِ مَرَارَةَ مِنْ بَنِي سُلْمَى: إِنِّي أَعْطَيْتُكَ الْعَوْزَةَ، فَمَنْ خَالَفَنِي فِيهَا فَالنَّارَ". وَكَتَبَ يَزِيدُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا مجاعہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا مجاعہ بن مرارہ رضی اللہ عنہ جن کا تعلق بنو سلمہ سے تھا انہیں یمامہ میں ایک زمین عطیہ کے طور پر دی جس کا نام عوزہ تھا۔ راوی کہتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے بارے میں تحریر لکھوائی: یہ اللہ کے رسول سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے مجاعہ بن مرارہ کے لئے ہے، جو بنوسلمی سے تعلق رکھتا ہے میں تمہیں عوزہ دے رہا ہوں جو شخص اس بارے میں میرے حکم کی خلاف ورزی کرے گا۔ تو اسے آگ نصیب ہو گی“۔ یہ تحریر یزید (نامی صاحب) نے لکھی تھی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9795]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7096»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 9795 in Urdu