الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
131. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْجِزْيَةِ .
زمین یا پانیوں کو جاگیر کے طور پر دینا
حدیث نمبر: 9797
عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ قَالَ: لَمَّا خَرَجَ الْمَجُوسِيُّ مِنْ عِنْدِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سَأَلْتُهُ فَأَخْبَرَنِي أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خَيَّرَهُ بَيْنَ الْجِزْيَةِ وَالْقَتْلِ، فَاخْتَارَ الْجِزْيَةَ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَسُلَيْمَانُ بْنُ مُوسَى لَمْ يُدْرِكْ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ عَوْفٍ.
سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب مجوسی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے نکلا تو میں نے اس سے دریافت کیا: تو اس نے مجھے بتایا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے یہ اختیار دیا ہے کہ یا تو وہ جزیہ دیدیں یا وہ قتل ہو جائے تو اس نے جزیہ کو اختیار کیا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے سلیمان بن موسیٰ نامی راوی نے سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ کا زمانہ نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9797]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے سلیمان بن موسیٰ نامی راوی نے سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ کا زمانہ نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9797]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (1172)، أخرجه مسند أحمد برقم: 1675»
الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع
Majma al-Zawa'id Hadith 9797 in Urdu