الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1. بَابُ عُلُوِّ الْإِسْلَامِ عَلَى كُلِّ دِينٍ خَالَفَهُ وَظُهُورِهِ عَلَيْهِ
اسلام کا اپنے مخالف ہر دین پر بلند ہونا اور اس پر غالب آنا
حدیث نمبر: 9808
وَعَنْ مِقْدَادِ بْنِ الْأَسْوَدِ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" لَا يَبْقَى عَلَى ظَهْرِ الْأَرْضِ بَيْتُ مَدَرٍ وَلَا وَبَرٍ، إِلَّا أَدْخَلَهُ اللَّهُ كَلِمَةَ الْإِسْلَامِ يُعَزُّ عَزِيزٌ أَوْ يُذَلُّ ذَلِيلٌ، إِمَّا يُعِزُّهُمْ فَيَجْعَلُهُمْ مِنْ أَهْلِهِمْ، أَوْ يُذِلُّهُمْ فَيَدِينُونَ لَهُمْ". إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:" إِمَّا يُعِزُّهُمْ فَيَهْدِيهِمْ إِلَى الْإِسْلَامِ، أَوْ يُذِلُّهُمْ فَيُؤَدُّونَ الْجِزْيَةَ". وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا مقداد بن اسود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”روئے زمین پر کوئی کچا یا پکا گھر ایسا نہیں رہے گا، جس میں اللہ تعالیٰ اسلام کے کلمے کو داخل نہ کر دے عزت دار کو عزت ملے گی ذلیل کو ذلت ملے گی یا تو اللہ تعالیٰ انہیں عزت دے گا اور انہیں اہل اسلام میں کر دے گا، یا انہیں ذلیل کرے گا تو وہ ان کے مطیع ہو جائیں گے“۔ تاہم ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”یا تو اللہ تعالیٰ انہیں عزت دے گا اور انہیں اسلام کی طرف ہدایت دے گا، یا انہیں ذلیل کرے گا تو وہ جزیہ ادا کریں گے“۔ امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 9808]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (254/20) اخرجه احمد فى المسند (4/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 23302، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 8373، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 6701»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 9808 in Urdu