الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
3. بَابُ تَكْسِيرِهِ الْأَصْنَامَ
نبی اکرم ﷺ کا بتوں کو توڑ دینا
حدیث نمبر: 9836
عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ قَالَ: انْطَلَقْتُ أَنَا وَالنَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَتَّى أَتَيْنَا الْكَعْبَةَ فَقَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" اجْلِسْ". وَصَعِدَ عَلَى مَنْكِبَيَّ، فَذَهَبْتُ لِأَنْهَضَ بِهِ، فَرَأَى مِنِّي ضَعْفًا، فَنَزَلَ وَجَلَسَ لِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" اصْعَدْ عَلَى مَنْكِبَيَّ"، قَالَ: فَصَعَدْتُ عَلَى مَنْكِبَيْهِ قَالَ: فَنَهَضَ بِي قَالَ: فَإِنَّهُ يُخَيَّلُ إِلَيَّ أَنِّي لَوْ شِئْتُ لَنِلْتُ أُفُقَ السَّمَاءِ، حَتَّى صَعِدْتُ عَلَى الْبَيْتِ، وَعَلَيْهِ تِمْثَالُ صُفْرٍ أَوْ نُحَاسٍ، فَجَعَلْتُ أُزَاوِلُهُ عَنْ يَمِينِهِ، وَعَنْ شِمَالِهِ، وَبَيْنَ يَدَيْهِ، وَمِنْ خَلْفِهِ، حَتَّى اسْتَمْكَنْتُ مِنْهُ، فَقَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" اقْذِفْ بِهِ". فَقَذَفَ بِهِ فَتَكَسَّرَ كَمَا تَتَكَسَّرُ الْقَوَارِيرُ، ثُمَّ نَزَلْتُ فَانْطَلَقْتُ أَنَا وَرَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَسْتَبِقُ، حَتَّى تَوَارَيْنَا بِالْبُيُوتِ ; خَشْيَةَ أَنْ يَلْقَانَا أَحَدٌ مِنَ النَّاسِ.
سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم خانہ کعبہ میں آ گئے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم بیٹھ جاؤ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پھر میرے کندھے پر سوار ہوئے میں نے اٹھنا چاہا، لیکن آپ نے مجھ میں کمزوری دیکھی تو آپ نیچے اتر آئے پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نیچے بیٹھ گئے، اور آپ نے فرمایا: تم میرے کندھوں پر چڑھ جاؤ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے کندھوں پر چڑھا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اٹھ گئے مجھے یوں محسوس ہو رہا تھا کہ اگر میں چاہوں، تو آسمان کے افق تک پہنچ سکتا ہوں میں بیت اللہ کے اوپری حصے پر چڑھ گیا، وہاں پیتل یا تانبے کی کچھ تصویریں بنی ہوئی تھیں، میں نے دائیں طرف سے بائیں طرف سے سامنے سے پیچھے سے انہیں ہٹایا یہاں تک کہ جب یہ کام مکمل کر لیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا انہیں پھینک دو میں نے انہیں پھینک دیا اور وہ یوں ٹوٹ گئیں، جس طرح شیشے کی بنی ہوئی کوئی چیز ٹوٹتی ہے پھر میں نیچے اتر آیا پھر میں اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تیزی سے چلتے ہوئے چلے گئے، یہاں تک کہ ہم گھروں کے درمیان نگاہوں سے اوجھل ہو گئے اس اندیشہ کے تحت لوگوں میں سے کوئی ہم سے نہ ملے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 9836]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2401) اخرجه ابو يعلى فى المسند (292) اخرجه احمد فى المسند (644)، أخرجه مسند أحمد برقم: 645»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 9836 in Urdu