🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
4. بَابُ الْهِجْرَةِ إِلَى الْحَبَشَةِ
حبشہ کی طرف ہجرت کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9840
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَامِرِ بْنِ رَبِيعَةَ، عَنْ أُمِّهِ لَيْلَى، قَالَتْ: كَانَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ مِنْ أَشَدِّ النَّاسِ عَلَيْنَا فِي إِسْلَامِنَا، فَلَمَّا تَهَيَّأْنَا لِلْخُرُوجِ إِلَى أَرْضِ الْحَبَشَةِ، فَأَتَى عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ وَأَنَا عَلَى بَعِيرِي وَأَنَا أُرِيدُ أَنْ أَتَوَجَّهَ، فَقَالَ: أَيْنَ يَا أُمَّ عَبْدِ اللَّهِ؟ فَقُلْتُ: آذَيْتُمُونَا فِي دِينِنَا، فَنَذْهَبُ فِي أَرْضِ اللَّهِ لَا نُؤْذَى فِي عِبَادَةِ اللَّهِ، فَقَالَ: صَحِبَكُمُ اللَّهُ. ثُمَّ ذَهَبَ فَجَاءَ زَوْجِي عَامِرُ بْنُ رَبِيعَةَ، فَأَخْبَرْتُهُ بِمَا رَأَيْتُ مِنْ رِقَّةِ عُمَرَ، فَقَالَ: تَرْجِينَ أَنْ يُسْلِمَ؟! فَقُلْتُ: نَعَمْ، فَقَالَ: وَاللَّهِ لَا يُسْلِمُ حَتَّى يُسْلِمَ حِمَارُ الْخَطَّابِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَقَدْ صَرَّحَ ابْنُ إِسْحَاقَ بِالسَّمَاعِ ; فَهُوَ صَحِيحٌ.
عبداللہ بن عامر بن ربیعہ، اپنی والدہ سیدہ لیلی رضی اللہ عنہا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: ہمارے اسلام قبول کرنے کے حوالے سے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ ہمارے سب سے زیادہ سخت مخالف تھے جب ہم نے حبشہ کی سرزمین کی طرف جانے کا ارادہ کیا تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ تشریف لائے (جو اس وقت غیر مسلم تھے) میں اپنے اونٹ پر سوار تھی اور میرا سفر پر روانہ ہونے کا ارادہ تھا۔ انہوں نے دریافت کیا: اے ام عبداللہ تم کہاں جا رہی ہو؟ میں نے جواب دیا: آپ لوگ ہمارے دین کے حوالے سے ہمیں اذیت پہنچاتے ہیں، تو ہم اللہ کی زمین پر جانے لگے ہیں تاکہ اللہ تعالیٰ کی عبادت کے حوالے سے ہمیں اذیت نہ پہنچائی جائے تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: اللہ تعالیٰ تمہارے ساتھ رہے پھر وہ چلے گئے بعد میں میرے شوہر عامر بن ربیعہ آئے میں نے انہیں سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی نرم دلی کے بارے میں بتایا تو انہوں نے کہا: کیا تم یہ توقع رکھتی ہو کہ وہ مسلمان ہو جائے گا میں نے جواب دیا: جی ہاں، تو انہوں نے کہا: اللہ کی قسم! وہ اس وقت تک مسلمان نہیں ہو گا جب تک (اس کے والد) خطاب کا گدھا مسلمان نہیں ہو گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ابن اسحاق نے سماع کی صراحت کی ہے اور یہ روایت صحیح ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 9840]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (29/25)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 9840 in Urdu