🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
4. بَابُ الْهِجْرَةِ إِلَى الْحَبَشَةِ
حبشہ کی طرف ہجرت کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9846
وَعَنْ جَعْفَرِ بْنِ أَبِي طَالِبٍ أَنَّ النَّجَاشِيَّ سَأَلَهُ: مَا دِينُكُمْ؟ قَالَ: بُعِثَ إِلَيْنَا رَسُولٌ نَعْرِفُ لِسَانَهُ وَصِدْقَهُ وَوَفَاءَهُ، فَدَعَانَا إِلَى أَنْ نَعْبُدَ اللَّهَ وَحْدَهُ لَا نُشْرِكُ بِهِ شَيْئًا، وَنَخْلَعَ مَا كَانَ يَعْبُدُ قَوْمُنَا وَغَيْرُهُمْ مِنْ دُونِهِ يَأْمُرُنَا بِالْمَعْرُوفِ، وَيَنْهَانَا عَنِ الْمُنْكَرِ، وَأَمَرَنَا بِالصَّلَاةِ وَالصِّيَامِ وَالصَّدَقَةِ وَصِلَةِ الرَّحِمِ، فَدَعَانَا إِلَى مَا نَعْرِفُ، وَقَرَأَ عَلَيْنَا تَنْزِيلًا جَاءَ مِنْ عِنْدِ اللَّهِ لَا يُشْبِهُ غَيْرَهُ، فَصَدَّقْنَاهُ وَآمَنَّا بِهِ، وَعَرَفْنَا أَنَّ مَا جَاءَ بِهِ حَقٌّ مِنْ عِنْدِ اللَّهِ، فَفَارَقْنَا عِنْدَ ذَلِكَ قَوْمَنَا فَآذَوْنَا وَقَهَرُونَا، فَلَمَّا أَنْ بَلَغُوا مِنَّا مَا نَكْرَهُ، وَلَمْ نَقْدِرْ عَلَى أَنْ نَمْتَنِعَ مِنْهُمْ خَرَجْنَا إِلَى بَلَدِكَ، وَاخْتَرْنَاكَ عَلَى مَنْ سِوَاكَ، فَقَالَ النَّجَاشِيُّ: اذْهَبُوا فَأَنْتُمْ سُيُومٌ بِأَرْضِي - يَقُولُ: آمِنُونَ - مَنْ سَبَّكُمْ غَرِمَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مِنْ طَرِيقَيْنِ عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ وَهُوَ مُدَلِّسٌ.
سیدنا جعفر بن ابوطالب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نجاشی نے ان سے دریافت کیا تمہارا دین کیا ہے؟ سیدنا جعفر رضی اللہ عنہ نے جواب دیا ہماری طرف ایک رسول کو مبعوث کیا گیا ہے جن کی زبان، سچائی، وفاشعاری کو ہم جانتے ہیں، انہوں نے ہمیں اس بات کی طرف دعوت دی کہ ہم صرف اللہ تعالیٰ کی عبادت کریں اور اس کا شریک کسی کو نہ ٹھہرائیں اور ہماری قوم جس کی عبادت کرتی ہے اور دوسرے لوگ اللہ تعالیٰ کو چھوڑ کر جن کی عبادت کرتے ہیں، ہم ان سے لاتعلق ہو جائیں، وہ ہمیں نیکی کرنے کا حکم دیتے ہیں اور برائی سے ہمیں منع کرتے ہیں، وہ ہمیں نماز پڑھنے، روزہ رکھنے، صدقہ کرنے، صلہ رحمی کرنے کا حکم دیتے ہیں اور اس چیز کی طرف دعوت دیتے ہیں جسے ہم نیکی سمجھتے ہیں وہ ہمارے سامنے قرآن کی آیات تلاوت کرتے ہیں جو اللہ تعالیٰ کی طرف سے آیا ہے اور اس جیسا کلام اور کوئی نہیں ہے، تو ہم نے اس نبی کی تصدیق کی، ہم ان پر ایمان لائے اور ہمیں اس بات کا پتہ چل گیا کہ وہ جو چیز لے کر آئے ہیں وہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے آنے والا حق ہے، تو اس وقت ہم نے اپنی قوم سے علیحدگی اختیار کر لی، انہوں نے ہمیں اذیتیں دینی شروع کر دیں، اور ہم پر زیادتیاں کیں، جب یہ صورت حال ہمارے بس سے باہر ہو گئی، اور ہم ان سے بچاؤ نہیں کر سکتے تھے، تو ہم نکل کر تمہارے علاقے کی طرف آ گئے، ہم نے دوسروں کی بجائے تمہیں اختیار کیا، تو نجاشی نے کہا: تم لوگ جاؤ تم میری سرزمین پر امن کی حالت پر رہو گے، جو شخص تمہیں برا کہے گا وہ جرمانہ دے گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے دو حوالوں سے ابن اسحاق سے نقل کی ہے اور وہ مدلس ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 9846]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1479)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 9846 in Urdu