🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
6. بَابُ الْبَيْعَةِ عَلَى الْإِسْلَامِ الَّتِي تُسَمَّى بَيْعَةَ النِّسَاءِ
اسلام پر بیعت جسے خواتین کی بیعت کا نام دیا گیا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9862
وَعَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: جَاءَتْ هِنْدُ بِنْتُ عُتْبَةَ بْنِ رَبِيعَةَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِتُبَايِعَهُ، فَنَظَرَ إِلَى يَدَيْهَا، فَقَالَ:" اذْهَبِي فَغَيِّرِي يَدَيْكِ". قَالَ: فَذَهَبَتْ فَغَيَّرَتْهُمَا بِحِنَّاءٍ، ثُمَّ جَاءَتْ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" أُبَايِعُكِ عَلَى أَنْ لَا تُشْرِكِي بِاللَّهِ شَيْئًا، وَلَا تَسْرِقِي، وَلَا تَزْنِي". قَالَتْ: أَوَتَزْنِي الْحُرَّةُ؟ قَالَ:" لَا تَقْتُلُوا أَوْلَادَكُنَّ خَشْيَةَ إِمْلَاقٍ". قَالَتْ: وَهَلْ تَرَكَتْ لَنَا أَوْلَادًا نَقْتُلُهُمْ؟ قَالَ: فَبَايَعَتْهُ، ثُمَّ قَالَتْ لَهُ، وَعَلَيْهَا سُوَارَانِ مِنْ ذَهَبٍ: مَا تَقَوُلُ فِي هَذَيْنِ السُّوَارَيْنِ؟ قَالَ:" جَمْرَتَيْنِ مِنْ جَمْرِ جَهَنَّمَ". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُنَّ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: ہند بنت عتبہ بن ربیعہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں بیعت کرنے کے لئے حاضر ہوئیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے ہاتھوں کی طرف دیکھا اور فرمایا: تم جاؤ اور اپنے ہاتھوں (کی رنگت) تبدیل کر لو! وہ خاتون گئی، اس نے مہندی لگا کر ان کو تبدیل کر لیا، پھر وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں تم سے یہ بیعت لیتا ہوں کہ تم کسی کو اللہ کا شریک نہیں ٹھہراؤ گی، تم چوری نہیں کرو گی، تم زنا نہیں کرو گی، ہند نے کہا: کیا کوئی آزاد عورت زنا کرتی ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم غربت کے خوف کی وجہ سے اپنی اولاد کو قتل نہیں کرو گی، ہند نے کہا: کیا آپ نے ہماری اولاد چھوڑی ہے؟ جسے ہم قتل کریں پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے بیعت لے لی، اس نے سونے کے کنگن پہنے ہوئے تھے، اس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا: ان کنگنوں کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ جہنم کے انگاروں میں سے، دو انگارے ہیں۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 9862]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (4754)، أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 50، 4096»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 9862 in Urdu