🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
8. بَابُ ابْتِدَاءِ أَمْرِ الْأَنْصَارِ ، وَالْبَيْعَةِ عَلَى الْحَرْبِ
انصار کے معاملے کے آغاز کا بیان اور ان کا جنگ پر بیعت کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9879
وَعَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ قَالَ: قَامَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَعْرِضُ نَفْسَهُ عَلَى قَبَائِلِ الْعَرَبِ قَبِيلَةً قَبِيلَةً فِي الْمَوْسِمِ مَا يَجِدُ أَحَدًا يُجِيبُهُ حَتَّى جَاءَ اللَّهُ بِهَذَا الْحَيِّ مِنَ الْأَنْصَارِ لَمَّا أَسْعَدَهُمُ اللَّهُ، وَسَاقَ لَهُمْ مِنَ الْكَرَامَةِ فَآوَوْا وَنَصَرُوا، فَجَزَاهُمُ اللَّهُ عَنْ نَبِيِّهِمْ خَيْرًا، وَاللَّهِ مَا وَفَّيْنَا لَهُمْ كَمَا عَاهَدْنَاهُمْ عَلَيْهِ، إِنَّا كُنَّا قُلْنَا لَهُمْ: نَحْنُ الْأُمَرَاءُ وَأَنْتُمُ الْوُزَرَاءُ، وَلَئِنْ بَقِيَتْ إِلَى رَأْسِ الْحَوْلِ لَا يَبْقَى لِي غُلَامٌ إِلَّا أَنْصَارِيٌّ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَحَسُنَ إِسْنَادُهُ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ ابْنُ شَبِيبٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم حج کے موقع پر ایک، ایک قبیلے کے پاس جا کر انہیں دعوت دیا کرتے تھے یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ انصار کے گروہ کو لے آیا، جب اللہ تعالیٰ نے ان کے لئے سعادت مندی طے کر دی، اور ان کے لئے عزت کو لے آیا، تو انہوں نے ساتھ دینے کا وعدہ بھی کیا اور مدد کرنے کا وعدہ بھی کیا، تو اللہ تعالیٰ ان کے نبی کے حوالے سے انہیں جزائے خیر عطا کرے، اللہ کی قسم ہم نے ان کے ساتھ جو طے کیا تھا، اسے اس طرح پورا نہیں کیا، ہم ان سے یہ کہا: کرتے تھے کہ ہم امیر ہوں گے اور تم وزیر ہو گے، اگر میں ایک سال تک باقی رہ گیا، تو میرا کوئی غلام باقی نہیں رہے گا البتہ انصاری کا معاملہ مختلف ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند حسن ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن شبیب ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 9879]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1754)، أخرجه مسند البزار برقم: 281»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن


Majma al-Zawa'id Hadith 9879 in Urdu