الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
114. بَابُ ذَهَابِ الْعِلْمِ .
علم کا رخصت ہو جانا
حدیث نمبر: 988
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" تَكْثُرُ الْفِتَنُ، وَيَكْثُرُ الْهَرْجُ، وَيُرْفَعُ الْعِلْمُ"، فَلَمَّا سَمِعَ عُمَرُ أَبَا هُرَيْرَةَ يَقُولُ:" يُرْفَعُ الْعِلْمُ" - قَالَ عُمَرُ: أَمَا إِنَّهُ لَيْسَ يُنْزَعُ مِنْ صُدُورِ الرِّجَالِ، وَلَكِنْ تَذْهَبُ الْعُلَمَاءُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ - وَهُوَ فِي الصَّحِيحِ خَلَا قَوْلَ عُمَرَ - وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ - وَهُوَ فِي الصَّحِيحِ خَلَا قَوْلَ عُمَرَ - وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”فتنے بکثرت ہو جائیں گے، ہرج بکثرت ہو گا اور علم کو اٹھا لیا جائے گا“۔ جب سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا کہ علم کو اٹھا لیا جائے گا: تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اُسے لوگوں کے سینے سے الگ نہیں کیا جائے گا، بلکہ علماء رخصت ہو جائیں گے۔
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے، یہ ”صحیح“ میں بھی منقول ہے، لیکن سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے قول کے بغیر ہے، اس روایت کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 988]

تخریج الحدیث: «اوردة المؤلف فى زوائد المسند 279 أورده المؤلف فى كشف الاستار 236، أخرجه مسند أحمد برقم: 9871»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح، اس کے تمام راوی صحیح بخاری ومسلم کے ہیں۔
Majma al-Zawa'id Hadith 988 in Urdu