الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
114. بَابُ ذَهَابِ الْعِلْمِ .
علم کا رخصت ہو جانا
حدیث نمبر: 990
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - قَالَ: تَدْرُونَ كَيْفَ يَنْقُصُ الْإِسْلَامُ؟ قَالُوا: كَمَا يَنْقُصُ صَبْغُ الثَّوْبِ، وَكَمَا يَنْقُصُ سِمَنُ الدَّابَّةِ، وَكَمَا يَنْقُصُ الدِّرْهَمُ مِنْ طُولِ الْخِبَاءِ. قَالَ: إِنَّ ذَلِكَ لَمِنْهُ، وَأَكْبَرُ مِنْ ذَلِكَ مَوْتُ أَوْ ذَهَابُ الْعُلَمَاءِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: کیا تم لوگ جانتے ہو؟ اسلام کیسے کم ہو گا؟ لوگوں نے جواب دیا: جس طرح کپڑے کا رنگ کم ہو جاتا ہے، یا جس طرح جانور کا موٹاپا کم ہو جاتا ہے، یا جس طرح طویل استعمال کے بعد درہم کم ہو جاتا ہے، سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: یہ بھی اس میں سے ہے، لیکن ان سب سے بڑی بات علماء کی موت (راوی کو شک ہے، یا شاید یہ الفاظ ہیں:) علماء کی رخصتی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 990]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 990]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 8991»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
Majma al-Zawa'id Hadith 990 in Urdu