🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
14. بَابُ نَصْرِهِ بِالرِّيحِ وَالرُّعْبِ
ہوا، اور رعب کے ذریعے، نبی اکرم ﷺ کی مدد ہونا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9935
وَعَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ حَيْدَةَ الْقُشَيْرِيِّ قَالَ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَلَمَّا دُفِعْتُ إِلَيْهِ قَالَ:" أَمَا إِنِّي قَدْ سَأَلْتُ اللَّهَ أَنْ يُغْنِيَنِي بِالسَّنَةِ تُحْفِيكُمْ، وَبِالرُّعْبِ يَجْعَلُهُ فِي قُلُوبِكُمْ". فَقَالَ بِيَدَيْهِ جَمِيعًا: أَمَا إِنِّي قَدْ حَلَفْتُ هَكَذَا وَهَكَذَا أَنْ لَا أُؤْمِنَ بِكَ وَلَا أَتَّبِعَكَ، فَمَا زَالَتِ السَّنَةُ تُحْفِينِي، وَمَا زَالَ الرُّعْبُ يَجْعَلُ فِي قَلْبِي قُمْتُ بَيْنَ يَدَيْكَ.
قُلْتُ: رَوَاهُ النَّسَائِيُّ وَغَيْرُهُ غَيْرَ ذِكْرِ الرُّعْبِ وَالسَّنَةِ، رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا معاویہ بن حیدہ قشیری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، جب میں آپ کے پاس آیا، تو آپ نے فرمایا: میں نے اللہ تعالیٰ سے یہ دعا کی ہے کہ وہ تمہارے مقابلے میں مجھے ایسے قحط کے ذریعے کافی ہو جائے، جو تمہیں نڈھال کر دے اور ایسے رعب کے ذریعے کافی ہو جائے، جو وہ تمہارے دلوں میں ڈال دے، راوی کہتے ہیں: انہوں نے دونوں ہاتھ ملا کر یہ کہا: میں یہ یہ حلف اٹھا کر کہتا ہوں کہ نہ تو میں آپ پر ایمان لاؤں گا اور نہ ہی آپ کی پیروی کروں گا، اس کے بعد قحط سالی نے مجھے مسلسل اپنی لپیٹ میں لئے رکھا اور رعب مسلسل میرے دل میں رہا، یہاں تک کہ میں آپ کے سامنے آ کے کھڑا ہو گیا ہوں۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت امام نسائی رحمہ اللہ اور دیگر حضرات نے نقل کی ہے، تاہم انہوں نے رعب اور قحط سالی کا ذکر نہیں کیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 9935]

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔


Majma al-Zawa'id Hadith 9935 in Urdu