🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
17. بَابٌ فِي أَوَّلِ أَمِيرٍ كَانَ فِي الْإِسْلَامِ
پہلے امیر، جو اسلام میں تھے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9938
عَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ قَالَ: لَمَّا قَدِمَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْمَدِينَةَ جَاءَتْ جُهَيْنَةُ، فَقَالُوا: إِنَّكَ قَدْ نَزَلْتَ بَيْنَ أَظْهُرِنَا فَأَوْثِقْ لَنَا حَتَّى نَأْتِيَكَ تُؤَمِّنُنَا، فَأَوْثَقَ لَهُمْ فَأَسْلَمُوا.
قَالَ: فَبَعَثَنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي رَجَبٍ وَلَا نَكُونُ مِائَةً، وَأَمَرَنَا أَنْ نُغِيرَ عَلَى حَيٍّ مِنْ بَنِي كِنَانَةَ إِلَى جَنْبِ جُهَيْنَةَ، فَأَغَرْنَا عَلَيْهِمْ، وَكَانُوا كَثِيرًا فَلَجَأْنَا إِلَى جُهَيْنَةَ فَمَنَعُونَا، وَقَالُوا: لِمَ تُقَاتِلُونَ فِي الشَّهْرِ الْحَرَامِ؟ فَقُلْنَا: إِنَّا إِنَّمَا نُقَاتِلُ مَنْ أَخْرَجَنَا مِنَ الْبَلَدِ الْحَرَامِ فِي الشَّهْرِ الْحَرَامِ، فَقَالَ بَعْضُنَا لِبَعْضٍ: مَا تَرَوْنَ؟ فَقَالَ بَعْضُنَا: نَأْتِي النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَنُخْبِرُهُ، وَقَالَ قَوْمٌ: لَا بَلْ نُقِيمُ هَاهُنَا، وَقُلْتُ أَنَا فِي أُنَاسٍ مَعِي: لَا بَلْ نَأْتِي عِيرَ قُرَيْشٍ فَنَقْتَطِعُهَا، فَانْطَلَقْنَا إِلَى الْعِيرِ وَكَانَ الْفَيْءُ إِذْ ذَاكَ: مَنْ أَخَذَ شَيْئًا فَهُوَ لَهُ، فَانْطَلَقْنَا إِلَى الْعِيرِ، وَانْطَلَقَ أَصْحَابُنَا إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَخْبَرُوهُ الْخَبَرَ فَقَامَ غَضْبَانَ مُحْمَرَّ الْوَجْهِ، فَقَالَ:" أَذَهَبْتُمْ مِنْ عِنْدِي جَمِيعًا وَجِئْتُمْ مُتَفَرِّقِينَ، إِنَّمَا أَهْلَكَ مَنْ كَانَ قَبْلَكُمُ الْفُرْقَةُ، لَأَبْعَثَنَّ عَلَيْكُمْ رَجُلًا لَيْسَ بِخَيْرِكُمْ أَصْبَرَكُمْ عَلَى الْجُوعِ وَالْعَطَشِ". فَبَعَثَ عَلَيْنَا عَبْدَ اللَّهِ بْنَ جَحْشٍ، فَكَانَ أَوَّلَ أَمِيرٍ كَانَ فِي الْإِسْلَامِ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرَوَاهُ ابْنُهُ عَنْهُ وِجَادَةً، وَوَصَلَهُ عَنْ غَيْرِ أَبِيهِ، وَرَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَلَفْظُهُ عَنْ سَعِيدٍ قَالَ: أَوَّلُ أَمِيرٍ عُقِدَ لَهُ فِي الْإِسْلَامِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَحْشٍ عَقَدَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَيْنَا.
وَفِيهِ الْمُجَالِدُ بْنُ سَعِيدٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ عِنْدَ الْجُمْهُورِ، وَوَثَّقَهُ النَّسَائِيُّ فِي رِوَايَةٍ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ منورہ تشریف لائے، تو جہینہ قبیلے کے لوگ آئے اور بولے: آپ نے ہمارے درمیان میں پڑاؤ کیا ہے، تو آپ ہمارے ساتھ یہ معاہدہ کریں کہ ہم آپ کے پاس امن کی حالت میں آ سکیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے ساتھ طے کیا، تو ان لوگوں نے اسلام قبول کر لیا، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں رجب کے مہینے میں بھیجا ہم ایک سو افراد نہیں تھے، آپ نے ہمیں یہ حکم دیا کہ جہینہ قبیلے کے پہلو میں، موجود کنانہ قبیلے پر ہم نے حملہ کرنا ہے، ہم نے ان لوگوں پر حملہ کیا ان کی تعداد زیادہ تھی، ہم لوگ پناہ کے لئے جہینہ قبیلے کی طرف گئے، تو انہوں نے ہمیں روکا اور بولے: تم لوگ حرمت والے مہینے میں کیوں جنگ کر رہے ہو؟ ہم نے کہا: ہم ان لوگوں کے ساتھ لڑ رہے ہیں، جنہوں نے حرمت والے مہینے میں ہمیں حرمت والے شہر سے نکال دیا تھا، انہوں نے ایک دوسرے سے کہا: تم لوگوں کی اس بارے میں کیا رائے ہے؟ تو ان میں سے کسی نے کہا: ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جا کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس بارے میں بتاتے ہیں، تو دوسرے لوگوں نے کہا: جی نہیں! بلکہ ہم یہیں مقیم رہیں گے، میں نے اپنے ساتھی لوگوں سے کہا: جی نہیں! بلکہ ہم قریش کے قافلے کی طرف جاتے ہیں اور اُسے راستے میں روک لیں گے، تو ہم قافلے کی طرف گئے اس زمانے میں مال غنیمت کا اصول یہ ہوتا تھا کہ جو شخص جو چیز لے گا، وہ اس کی ہو گی ہم قافلے کی طرف گئے، ہمارے ساتھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف چلے گئے، آپ کو اس بارے میں بتایا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم غصے کے عالم میں کھڑے ہو گئے، آپ کا چہرہ سرخ تھا، آپ نے ارشاد فرمایا: ”تم لوگ میرے پاس سے اکٹھے گئے تھے اور اب تم الگ، الگ ہو کر آ رہے ہو؟ تم سے پہلے کے لوگوں کو فرقہ بندی نے ہلاکت کا شکار کر دیا تھا، اب میں تم پر ایک ایسے شخص کو امیر بنا کر بھیجوں گا، جو تم میں سب سے بہتر نہیں ہے، لیکن وہ بھوک اور پیاس کے حوالے سے، تم میں سب سے زیادہ صبر کرنے والا ہے“۔ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عبداللہ بن جحش رضی اللہ عنہ کو ہمارا امیر مقرر کیا، تو یہ وہ پہلے امیر تھے، جنہیں اسلام میں امیر مقرر کیا گیا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، ان سے
یہ روایت ان کے صاحبزادے نے ”وجادہ“ کے طور پر نقل کی ہے اور اپنے والد کے علاوہ اسے ”موصول“ روایت کے طور پر نقل کیا ہے، یہی روایت امام بزار نے نقل کی ہے، ان کے الفاظ یہ ہیں: ”سیدنا سعید رضی اللہ عنہ (یا سیدنا سعد رضی اللہ عنہ) بیان کرتے ہیں: وہ پہلے امیر، جنہیں اسلام میں امیر مقرر کیا گیا، وہ سیدنا عبداللہ بن جحش رضی اللہ عنہ ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں ہمارا امیر مقرر کیا تھا۔ اس روایت کی سند میں ایک راوی مجالد بن سعید ہے اور وہ جمہور کے نزدیک ضعیف ہے، ایک روایت کے مطابق امام نسائی رحمہ اللہ نے اسے ثقہ قرار دیا ہے، امام أحمد کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 9938]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1757) اخرجه احمد فى المسند (1539)، أخرجه مسند أحمد برقم: 1542»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 9938 in Urdu