🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
20. بَابُ غَزْوَةِ بَدْرٍ
غزوہ بدر
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9992
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: كُنَّا نُصَلِّي مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي غَزْوَةِ بَدْرٍ إِذْ تَبَسَّمَ فِي صَلَاتِهِ، فَلَمَّا قَضَى الصَّلَاةَ قُلْنَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، رَأَيْنَاكَ تَبَسَّمْتَ؟ قَالَ:" مَرَّ بِي مِيكَائِيلُ وَعَلَى جَنَاحِهِ أَثَرُ غُبَارٍ وَهُوَ رَاجِعٌ مِنْ طَلَبِ الْقَوْمِ، فَضَحِكَ إِلَيَّ فَتَبَسَّمْتُ إِلَيْهِ". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ الْوَازِعُ بْنُ نَافِعٍ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: غزوہ بدر کے موقع پر ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتداء میں نماز ادا کر رہے تھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نماز کے دوران مسکرا دیے جب آپ نے نماز مکمل کی تو ہم نے عرض کی: یا رسول اللہ! ہم نے آپ کو دیکھا کہ آپ مسکرا دیے تھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میکائیل میرے پاس سے گزرے تھے اور ان کے ”پر“ پر غبار کا نشان تھا، اور وہ دشمن کا پیچھا کر کے واپس آ رہے تھے، وہ مجھے دیکھ کر ہنس پڑے، تو میں نے انہیں دیکھ کر مسکرا دیا۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی وازع بن نافع ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 9992]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (2060)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7199، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 4254، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 1433/2، 4552»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً


Majma al-Zawa'id Hadith 9992 in Urdu