🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحيح الجامع الصغير وزيادته میں نمبر سے تلاش کل احادیث (8202)
حدیث نمبر لکھیں:
صحيح الجامع الصغير وزيادته میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
صحيح الجامع الصغير وزيادته میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1799. إن الله تعالى كتب الحسنات والسيئات ثم بين ذلك فمن ....
بلاشبہ اللہ تعالیٰ نے نیکیاں اور برائیاں لکھ دی ہیں ....
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1796
«إن الله تعالى كتب الحسنات والسيئات ثم بين ذلك فمن هم بحسنة فلم يعملها كتبها الله تعالى عنده حسنة كاملة فإن هم بها فعملها كتبها الله تعالى عنده عشرة حسنات إلى سبعمائة ضعف إلى أضعاف كثيرة وإن هم بسيئة فلم يعملها كتبها الله عنده حسنة كاملة فإن هم بها فعملها كتبها الله تعالى سيئة واحدة ولا يهلك على الله إلا هالك»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”بلاشبہ اللہ تعالیٰ نے نیکیاں اور برائیاں لکھ دی ہیں اور پھر انہیں خوب واضح فرما دیا ہے۔ پس جس شخص نے کسی نیکی کا ارادہ کیا لیکن اس پر عمل نہ کر سکا تو اللہ تعالیٰ اپنے ہاں اس کے لیے ایک مکمل نیکی لکھ دیتا ہے۔ اور اگر اس نے ارادہ کیا اور پھر اس پر عمل بھی کر لیا تو اللہ تعالیٰ اپنے ہاں اس کے لیے دس نیکیوں سے لے کر سات سو گنا تک بلکہ اس سے بھی کئی گنا زیادہ نیکیاں لکھ دیتا ہے۔ اور اگر اس نے کسی برائی کا ارادہ کیا لیکن اس پر عمل نہیں کیا تو اللہ تعالیٰ اپنے ہاں اس کے لیے ایک مکمل نیکی لکھ دیتا ہے۔ لیکن اگر اس نے برائی کا ارادہ کیا اور اس پر عمل بھی کر لیا تو اللہ تعالیٰ اس کے لیے صرف ایک ہی برائی لکھتا ہے، اور اللہ کے ہاں وہی ہلاک ہوتا ہے جو واقعی ہلاکت میں پڑنے والا ہو۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- إن الله/حدیث: 1796]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [ق] عن ابن عباس.»
قال الشيخ الألباني: صحيح


Sahih al-Jami' al-Saghir wa Ziyadatuhu Hadith 1796 in Urdu