الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2472. إني فرطكم على الحوض من مر بي شرب ومن شرب ....
بے شک میں حوض (کوثر) پر تمہارا پیش رو ہوں، ....
حدیث نمبر: 2468
"إني فرطكم على الحوض من مر بي شرب ومن شرب لم يظمأ أبدا وليردن علي أقوام أعرفهم ويعرفوني
ثم يحال بيني وبينهم فأقول: إنهم مني فيقال: إنك لا تدري ما أحدثوا بعدك فأقول: سحقا سحقا لمن بدل بعدي"

(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”بے شک میں حوض (کوثر) پر تمہارا پیش رو ہوں، جو میرے پاس سے گزرے گا وہ پانی پئے گا، اور جو پانی پئے گا اسے کبھی پیاس نہیں لگے گی۔ اور یقیناً میرے پاس ایسے لوگ لائے جائیں گے جنہیں میں بھی پہچانتا ہوں گا اور وہ بھی مجھے پہچانتے ہوں گے، پھر میرے اور ان کے درمیان رکاوٹ حائل کر دی جائے گی، تو میں کہوں گا: یہ تو میرے ہی لوگ ہیں! تو کہا جائے گا: تو نہیں جانتا کہ انہوں نے تیرے بعد کیا نئی چیزیں (بدعات) ایجاد کی تھیں؟ تو میں کہوں گا: دوری ہو، دوری ہو اس شخص کے لیے جس نے میرے بعد (دین میں) تبدیلی کی۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- إن ك/حدیث: 2468]

تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم ق] عن سهل بن سعد وأبي سعيد.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
Sahih al-Jami' al-Saghir wa Ziyadatuhu Hadith 2468 in Urdu