🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحيح الجامع الصغير وزيادته میں نمبر سے تلاش کل احادیث (8202)
حدیث نمبر لکھیں:
صحيح الجامع الصغير وزيادته میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
صحيح الجامع الصغير وزيادته میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
284. إذا أحب الله عبدا نادى جبريل: إني قد أحببت فلانا ....
جب اللہ تعالیٰ کسی بندے سے محبت کرتا ہے تو ....
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 284
«إذا أحب الله عبدا نادى جبريل: إني قد أحببت فلانا فأحبه فينادي في السماء ثم تنزل له المحبة في الأرض فذلك قوله تعالى: {إِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ سَيَجْعَلُ لَهُمُ الرَّحْمَنُ وُدّاً}» ‏‏‏‏ وإذا أبغض الله عبدا نادى جبريل إني أبغضت فلانا فينادي في السماء ثم تنزل له البغضاء في الأرض"
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جب اللہ تعالیٰ کسی بندے سے محبت کرتا ہے تو جبریل (علیہ السلام) کو پکار کر فرماتا ہے: میں نے فلاں سے محبت کی ہے تم بھی اس سے محبت کرو، تو وہ آسمان میں ندا دیتے ہیں، پھر زمین میں اس کے لیے محبت اتار دی جاتی ہے۔ یہی اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کا مطلب ہے: ﴿إِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ سَيَجْعَلُ لَهُمُ الرَّحْمَنُ وُدًّا﴾ بیشک جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے نیک اعمال کیے، عنقریب رحمٰن ان کے لیے (دلوں میں) محبت پیدا کر دے گا۔ [سورة مريم: 96] اور جب اللہ تعالیٰ کسی بندے سے نفرت کرتا ہے تو جبریل کو پکار کر فرماتا ہے کہ میں فلاں سے بغض رکھتا ہوں، پس وہ آسمان میں ندا دیتے ہیں، پھر زمین میں اس کے لیے نفرت و بغض اتار دیا جاتا ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أد/حدیث: 284]
تخریج الحدیث: «صحيح ... [ت] عن أبي هريرة. الضعيفة 2207.»
قال الشيخ الألباني: صحيح


Sahih al-Jami' al-Saghir wa Ziyadatuhu Hadith 284 in Urdu