🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحيح الجامع الصغير وزيادته میں نمبر سے تلاش کل احادیث (8202)
حدیث نمبر لکھیں:
صحيح الجامع الصغير وزيادته میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
صحيح الجامع الصغير وزيادته میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
4463. كان رجلان في بني إسرائيل متواخيان وكان أحدهما مذنبا والآخر ....
بنی اسرائیل میں دو آدمی آپس میں بھائی بھائی بنے ....
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4455
«كان رجلان في بني إسرائيل متواخيان وكان أحدهما مذنبا والآخر مجتهدا في العبادة وكان لا يزال المجتهد يرى الآخر على الذنب فيقول: أقصر فوجده يوما على ذنب فقال له: أقصر فقال: خلني وربي أبعثت علي رقيبا؟! فقال: والله لا يغفر الله لك أو لا يدخلك الله الجنة فقبض روحهما فاجتمعا عند رب العالمين فقال لهذا المجتهد: أكنت بي عالما أو كنت على ما في يدي قادرا؟! وقال للمذنب: اذهب فادخل الجنة برحمتي وقال للآخر: اذهبوا به إلى النار»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”بنی اسرائیل میں دو آدمی آپس میں بھائی بھائی بنے ہوئے تھے، ان میں سے ایک گناہ گار تھا اور دوسرا عبادت میں محنت کرنے والا تھا۔ عبادت گزار ہمیشہ دوسرے کو گناہ پر دیکھ کر کہتا: باز آ جاؤ۔ ایک دن اس نے اسے پھر گناہ پر پایا تو کہا: باز آ جاؤ۔ اس نے کہا: مجھے اور میرے رب کو چھوڑ دو، کیا تمہیں مجھ پر نگران بنا کر بھیجا گیا ہے؟! تو اس (عبادت گزار) نے کہا: اللہ کی قسم! اللہ تجھے کبھی نہیں بخشے گا یا تجھے کبھی جنت میں داخل نہیں کرے گا۔ چنانچہ ان دونوں کی روحیں قبض کر لی گئیں اور وہ دونوں رب العالمین کے حضور اکٹھے ہوئے۔ اللہ تعالیٰ نے اس عبادت گزار سے فرمایا: کیا تجھے میرا علم تھا یا تو اس پر قادر تھا جو میرے ہاتھ میں ہے؟! اور گناہ گار سے فرمایا: جا، میری رحمت کے سبب جنت میں داخل ہو جا۔ اور دوسرے کے بارے میں فرمایا: اسے جہنم کی طرف لے جاؤ۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الكاف/حدیث: 4455]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم د] عن أبي هريرة. المشكاة 2347، شرح الطحاوية 264: ابن المبارك، ابن أبي الدنيا، هب - أبي هريرة. ابن أبي الدنيا - أبي قتادة.»
قال الشيخ الألباني: صحيح


Sahih al-Jami' al-Saghir wa Ziyadatuhu Hadith 4455 in Urdu