🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحيح الجامع الصغير وزيادته میں نمبر سے تلاش کل احادیث (8202)
حدیث نمبر لکھیں:
صحيح الجامع الصغير وزيادته میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
صحيح الجامع الصغير وزيادته میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
4467. كان في بني إسرائيل رجل قتل تسعة وتسعين إنسانا ثم ....
بنی اسرائیل میں ایک آدمی تھا جس نے ننانوے آدمی ....
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4459
«كان في بني إسرائيل رجل قتل تسعة وتسعين إنسانا ثم خرج يسأل فأتى راهبا فسأله فقال له: ألي توبة؟ قال: لا فقتله فجعل يسأل فقال له رجل: ائت قرية كذا وكذا فأدركه الموت فنأى بصدره نحوها فاختصمت فيه ملائكة الرحمة وملائكة العذاب فأوحى الله إلى هذه: أن تقربي وأوحى الله إلى هذه: أن تباعدي وقال: قيسوا ما بينهما فوجداه إلى هذه أقرب بشبر فغفر له»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”بنی اسرائیل میں ایک آدمی تھا جس نے ننانوے آدمی قتل کیے تھے۔ پھر وہ (توبہ کی راہ) پوچھنے نکلا تو ایک راہب کے پاس آیا اور اس سے پوچھا۔ اس نے کہا: کیا میرے لیے توبہ ہے؟ راہب نے کہا: نہیں۔ اس نے اسے بھی قتل کر دیا۔ پھر وہ پوچھتا رہا، ایک شخص نے اس سے کہا: فلاں فلاں بستی میں چلے جاؤ۔ راستے میں اسے موت نے آ لیا تو اس نے اپنا سینہ اس بستی کی طرف جھکا لیا۔ تو رحمت کے فرشتوں اور عذاب کے فرشتوں میں اس کے بارے میں جھگڑا ہوا۔ اللہ تعالیٰ نے اس (بستی) کی طرف وحی فرمائی کہ قریب ہو جا، اور اس (دوسری بستی) کی طرف وحی فرمائی کہ دور ہو جا، اور فرمایا: ان دونوں جگہوں کے درمیان فاصلہ ناپو۔ تو انہوں نے اسے (بستی کی طرف) ایک بالشت زیادہ قریب پایا، چنانچہ اسے بخش دیا گیا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الكاف/حدیث: 4459]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [ق] عن أبي سعيد.»
قال الشيخ الألباني: صحيح


Sahih al-Jami' al-Saghir wa Ziyadatuhu Hadith 4459 in Urdu